دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۲۰۰:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے کہ اجیر اور ملازم میں کیا فرق ہے،ملازم کا ۲۴ گھنٹہ میں ایك گھنٹہ بھی ایسا نہیں جو ملازمت سے خالی ہو،اس کے آقا کو اختیار ہے کہ وہ اپنے غلام سے جتنے دن چاہے کام لے،جنتے دن چاہے چھٹی دے،یا کسی خاص کام پر مقرر کرے،یا مختلف کام اس کے منصب کے موافق لے،اگر کوئی شخص کسی خاص کام پر مقرر ہو تو اس کے آقا کو یہ بھی اختیارہے کہ وہ کام جس پر مقرر ہے چھڑا کر دوسرے کام پر ضرورۃ بھیج دے،ملازم کو کوئی عذر کرنے کا موقع نہیں۔نہ اس کام کے معاوضہ کا مستحق،اجیر میں یہ بات نہیں ہے وہ مقید نہیں،جتنی دیر کام کرے گا اتنی ہی دیر کی اجرت کا مستحق ہوگا،جب تك چاہے کام کرے گا،جب تك چاہے گا نہ کرے گا۔ہاں ملازم سے پہلا کام چھڑا کر دوسرے کام کے عوض میں خود آقا اس کا معاوضہ مقرر کرے تو اس کے لینے کا مستحق ہوجائے گا،ملازم مقررہ چھٹیوں میں کام نہ کرنے کی حالت میں تنخواہ کا مستحق اور اجیر کام نہ کرنے کی اجرت نہیں پاسکتا،اسی طرح اجیر مقررہ وقت میں جتنے گھنٹے کام کرے گا اتنے ہی گھنٹوں کی اجرت کا مستحق ہوگا او ر ملازم اگر مقررہ مدت سے ایك دو گھنٹہ کام کرکے بغیر منظوری چھوڑ دے،تو  آقا اس کے کل دن کی تنخواہ اس کی کاٹ سکتاہے،یہ قول اس کا صحیح ہے یاغلط؟

الجواب:

یہ سب ہوس محض،اور اس کا اختراع بے اصل ہے شرع میں اجیر اجیر خاص واجیر مشترك دونوں کو عام ہے،اجیر خاص کو اردو میں ملازم اور نوکر کہتے ہیں،اجیر مشترك پیشہ ور،کہ اجرت پر ہر شخص کاکام کرتے ہیں،کسی خاص کے نوکر نہیں،جیسے راج، مزدور،بڑھئی،درزی وغیرہم ملازم کا اگر وقت معین کیاجائے،مثلا صبح سے شام تک،یا رات،کے نوبجے تک،یا مدرسوں کی نوکری ہے،مثلا ۶ بجے سے ۱۲ بجے تك پھر ۲ بجے سے ۵ بجے تک،تو وہ اتنے ہی گھنٹوں کا ملازم ہے۔مقررہ گھنٹوں کے علاوہ خود مختار ہے کہ اس کا اتنا ہی وقت بیکار ہے،تو زید کاکہنا کہ ملازم کا ایك گھنٹہ بھی ملازمت سے خالی نہیں،جہالت سے خالی نہیں،ملازم جوکسی کار خاص پر ہو جیسے مدرس،اس سے وہی خاص کام لیا جائے گا،دوسرے کام کو کہا جائے تو اس کا ماننا اس پر لازم نہیں،ہاں خدمت گارہر گونہ خدمت کرے گا،مقید نہ ہو نا صرف اجیر مشترك راج،بڑھئی،،اور ان کے امثال میں ہے جن کا کام بکتا ہے، وقت نہیں بکتا،اس میں یہ بات صحیح ہے کہ جب تك چاہے کام کرے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن