دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کہ میں ربع یوم کی چھٹی چاہتاہوں اگر آپ منظور نہ کریں توصرف ربع یوم کی تنخواہ وضع کرلیں،نصف یوم کی تنخواہ وضع کرنے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے کہ میں نے ربع یوم کام کیاہے ربع باقی ہے۔

دریافت طلب یہ ہے کہ جب زید نے ربع یو م کام کیا اور ربع یوم نہیں کیا اور رخصت چاہی،تو شرعا زید کی ربع یوم کی تنخواہ وضع ہونا چاہئے یا نصف یوم کی؟ بینوا توجروا

الجواب:

اس روز جتنے گھنٹے کام میں تھا ان میں جس قدر کی کمی ہوئی صرف اتنی ہی تنخواہ وضع ہوگی،ربع ہو توربع یا کم زیادہ جس قدر کی کمی ہوئی صرف اتنی تنخواہ وضع ہوگی،مثلا چھ گھنٹے کام کرنا تھا اور ایك گھنٹہ نہ کیا تو اس دن کی تنخواہ کا چھٹا حصہ وضع ہوگا۔زیادہ وضع کرنا ظلم ہے۔

مسئلہ ۱۹۹:                              از بدایوں مولوی محلہ مرسلہ شاہ حاجی اعجاز حسین صاحب                               ۱۷ ربیع الاول ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك شخص نے تین لڑکیاں اور دولڑکے اپنی وفات پر چھوڑے،اور ایك حقیت چھوڑی،بڑا لڑکا اس حقیت کا کاروبار کرتا رہا،اور بخوشی دیگر بھائی بہن کے اس کی آمدنی کو اپنے صرف میں لاتا رہا،اب اس کا انتقال ہوا،اس حقیت میں سے ایك کھیت برابر اپنی کاشت میں رکھا تھا،اب اس متوفی کا لڑکا وارث ہوا،لیکن وہ کھیت جس کا لگان جمع بندی میں(للعہ عہ)یا کچھ درج ہے اب دوسرے کا شتکار کو اٹھایا گیا تو بجائے(للعہ عہ)کے(عہ)میں اٹھا،اب اس موروثی کھیت کا لگان جو اور جس قدر(للعہ عہ/)سے زیادہ ہوا،اس کا مالك متوفی کا صرف لڑکا ہوا،یا وہ زیادتی لگان بھی شرعا سب میں تقسیم کرنا چاہئے،مکرریہ ہے کہ وہ کھیت جو قانونا موروثی بھی ہے وہ علیحدہ کرنے پر لگان مندرجہ جمع بندی کے علاوہ ہر حال میں متوفی کے وارث کو پہنچتاہے۔

الجواب:

جبکہ وہ جائداد غیر منقسم ہے،اس کا ہرجز جس میں یہ کیفیت بھی ہے،جملہ ورثہ میں مشترك ہے نہ تنہا متوفی کا پسر اس کا مالك تھا،نہ اب پسر اس کا مالك ہو،برضائے دیگر ورثہ اس کی آمدنی صرف ایك کے صرف میں آنا،جائداد کا اس کو ہبہ نہیں،اور بالفرض ہو بھی تو جائداد قسمت بلا تقسیم اپنے شریك کو بھی ہبہ کرنا باطل وناتمام ہے،اب کہ موہوب لہ مرگیا ہبہ باطل محض ہوگیا،اور جائداد جملہ ورثاء باقین و وارثان پسر متوفی میں مشترك رہی،درمختارمیں ہے:

لا تتم بالقبض فیما یقسم ولو وہبہ لشریکہ [1]۔

ہبہ تام نہیں ہوتا قابل تقسیم چیز میں اگر چہ شریك کو ہبہ کیا ہو۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الہبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن