دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الشیوع مع العلم بالمسمی لم یزد اجر المثل علی المسمی لرضاہما بہ وینقص عنہ لفساد التسمیۃ[1]۔

مقررہ معاوضہ معلوم ہونے کے باوجود شیوع پایا جائے تو مثلی اجرت مقررہ سے زائد نہ ہوگی کیونکہ مقررہ پر دونوں راضی تھے،کم ہو تو کم کردی جائے کیونکہ مقرر فاسد ہوچکاہے۔ (ت)

اسی میں ہے:

یجب علی کل واحد منہما فسخہ اعداما لفساد،لانہ معصیۃ فیجب رفعہا،بحر۔ولذا لایشترط فیہ قضاء قاض،لان الواجب شرعا لایحتاج للقضاء، درر،واذا اصراحدھما علی امساکہ،وعلم بہ القاضی فلہ فسخہ جبرا علیہما حقا للشرع بزازیۃ۔[2] واﷲ تعالٰی اعلم۔

دونوں فریقوں پر واجب ہے کہ اس کو فسخ کریں کیونکہ گناہ کو ختم کرنا ضروری ہے،بحر۔اور اسی لئے اس فسخ کےلئے قاضی کی قضاء ضروری نہیں ہے کیونکہ جو چیز شرعا واجب ہو وہ قضاء کی محتاج نہیں،درر،جب دونوں فریقین قائم رکھنے پر مصر ہوں اور قاضی کو معلوم ہوجائے تو وہ جبرا فسخ کردے تاکہ شرعی حق قائم ہوجائے،بزازیہ،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۹۷:                             مسئولہ محمد مسعود علی میر محلہ بدایوں                           بروز دوشنبہ ۲ ربیع الثانی ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ممالك متحدہ میں ایك عرصہ سے جدید بنك کھولے گئے ہیں جن کو زبان اردو میں دیہاتی بنك کہا جاتاہے،اور جن کے دفتروں میں صدہا مسلمان ملازم ہیں،تنخواہ پاتے ہیں،ان بنکوں کی حقیقت یہ ہے کہ ان کی پونجی بالعموم حسب ذیل تین طریقوں سے فراہم کی جاتی ہے:

اول:دس دس یابیس بیس روپیہ کی قیمت کے حصص قائم کئے جاتے ہیں اور کم از کم ایك حصہ کا خریدار ممبر مانا جاتاہے اس ہر بنك میں صدہا ممبر ہوتے ہیں ہرحصہ کی قیمت بالعموم بیس چھ ماہی قسطوں میں یعنی دس سال میں قابل ادا ہوتی ہے۔

دوم:اکثر رقوم بمدامانت جمع ہواکرتے ہیں۔


 

 



[1] درمختار کتاب الاجارۃ باب الاجارہ الفاسدۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۷۷

[2] درمختار کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن