30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظاہر ہے کہ وقت ملازمت ان قواعد پر دستخط لے لئے جاتے ہیں،یا ایسے شرائط وہاں مشہور ومعلوم ہو کرالمعروف کالمشروط ہوں،جب تو وہ نوکری ہی ناجائز وگناہ ہے،کہ شرط فاسد سے اجارہ فاسد ہوا،اور عقد فاسدحرام ہے۔اور دونوں عاقد مبتلائے گناہ،اور ان میں ہر ایك پر اس کا فسخ واجب ہے،اور اس صورت میں ملازمین تنخواہ مقرر کے مستحق نہ ہوں گے،بلکہ اجر مثل کے جو مشاہرہ معینہ سے زائد نہ ہوں،اجر مثل اگر مسمی سے کم ہو تو اس قدرخود ہی کم پائیں گے،اگرچہ خلاف ورزی اصلا نہ کریں،
درمختارمیں ہے:
|
الاجیرالخاص ویسمی اجیر وحد وھو من یعمل لواحد عملا موقتا بالتخصیص و یستحق الاجر بتسلیم نفسہ فی المدۃ وان لم یعلم کمن استؤجر شہر للخدمۃ،ولیس للخاص ان یعمل لغیرہ(بل ولا ان یصلی النافلۃ"شامی"ولو عمل نقص من اجرتہ بقدر ماعمل،فتاوٰی النوازل [1]۔ |
اجیر خاص کا نام اجیر وحد ہے،او ر جو کسی کے لئے خاص ہوکر مقررہ عمل کرے اور مقررہ مدت میں اپنے آپ اس کے سپرد کردے اگرچہ عمل نہ کرے مثلا کسی نے ایك ماہ خدمت کے لئے ملازم رکھا ہو،ا جیرخاص کو یہ جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے کاکام کرے بلکہ اس کو اس وقت میں نفل نماز بھی نہ چاہئے،شامی،اور اگر اس نے کسی اور کاکام کیا تو اس کی اجرت میں اتنی کمی کی جاسکے گی۔فتاوٰی نوازل۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
حیث کانت البطالۃ معروفۃ فی یوم الثلثاء والجمعۃ وفی رمضاں والعیدین یحل الاخذ[2]۔ |
جہاں منگل اور جمعہ اور رمضان وعیدین کی تعطیل مروج ہے وہاں ان کا مشاہرہ لینا جائزہے۔(ت) |
بزازیہ پھر بحرپھر شامی میں ہے:
|
معنی التعزیر باخذ المال علی القول بہ امساك شیئ من مال عند مدۃ |
تعزیر بالمال کا جہاں قول ہے اس کا معنی یہ ہے کہ ملزم کا وہ مال کچھ مدت کےلئے روك لیا جائے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع