30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایسے نہیں دیتے،ہم چاہے اپنے گھر یا جیسے جی چاہے گا ویسے ہی دیں گے ایسی پابندی کا باندھنا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
اس کو جبر کا کوئی اختیا ر نہیں،اگر جبرًا کاٹے گا ظلم ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۱: از شہر مدسرسہ اہل سنت وجماعت مسئولہ مولوی محمد عثمان طالبعلم بنگالی ۲۳ شوال ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے ایك جائداد نیلام کی خریدی جس میں رنڈیاں رہا کرتی ہیں ان سے کرایہ لینا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
جوکرایہ وہ اپنے زرحرام سے دیں کہ زنا یا غنا کی اجرت میں ملا ہے اس کا لینا حرام ہے،اور اگر زرحلال سے دیں مثلا کسی سے قرض لے کر یا وہ بلااجرت ورشوت محض انعام میں ملا تو حلال ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۲: از فیض آباد کھڑکی علی بیگ مسئولہ سید عبداﷲ صاحب سب انسپکٹر
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ خالد کا ایك مقدمہ دس پندرہ ہزا رکاکچہری میں تھا،خالد نے زید سے کہا کہ میری ڈگری ہوجائے زید نے بایں شرط دعا کرنے کا وعدہ کیا کہ درصورت ڈگری کے مبلغ دو ہزارروپیہ بطور حق الدعاء خالد زید کو دے گا۔خالدنے منطور کرلیا،اتفاق سے ڈگری ہوگئی،خالد نے زید کو زر مذکورہ دے دیا،یہ روپیہ زید کو لینا جائزہے یانہیں؟
الجواب:
خالی دعا پر اجرت ٹھہرالینا بوجوہ حرام ہے،اور وہ روپے کہ اسے ملے محض حرام ہے،ان کا لینا دینا سب حرام ہوا،اس پر فرض ہے کہ وہ روپے خالد کو واپس کردے،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۹۳: از شہر محلہ ملوکپور مسئولہ محمد شفیق احمد خاں صاحب ۲۶ محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمان معمار کو بتکدہ کی نوتعمیر یامرمت کرنا شرعًا درست ہوگا یانہیں؟ اگر نہیں تو جوکوئی ایسا کرے تو اس کے لئے کیاحکم ہے؟
الجواب:
مکروہ ہے او رجوکرے مستحق سزا نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع