دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کرنے والوں سے بہت نفرت کرتاہے اور جو لوگ امامت اﷲ کے واسطے کرتے ہیں اور پرورش اپنے بچوں کی محنت مزدوری سے کرتے ہیں ان سے بہت خوش رہتاہے اور ان کو نگاہ عبرت سے دیکھتاہے۔

الجواب:

جواﷲ عزوجل کے لئے امامت وتعلیم وتعلم کرتے ہیں ان سے خوش ہونا بہت بجا ہے،اور جو تنخواہ لیتے ہیں ان سے نفرت کرنا بیجا ہے،کہ اب ان کاموں پر اجرت لینا رواہے۔واﷲ تعالی اعلم۔

مسئلہ ۱۸۷:                             ازگوری ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفر پور                          ۳۰ رجب ۱۳۳۶ھ

اجرت تعلیم قرآن وامام مسجد کو جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

متاخرین نے تعلیم امامت پر اخذ اجرت کے جواز پر فتوٰی دیاہے۔

کتب الحنفیہ طافحۃ بذلك ومن لایعلم فحسبہ جواب من یعلم،واﷲ تعالٰی اعلم۔

حنفی کتب اس سے لبریز ہیں او رجو نہیں جانتا اس کو جاننے والے کا جواب کافی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۸۸ تا ۱۸۹:  از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفر پور مرسلہ نعمت علی صاحب          ۱۴ ربیع الاول ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:

(۱)اجرت کی چیزوں کی مثل گاڑی وکشتی وغیرہ کی اجرت نہ دینا کیسا ہے؟

(۲)جس زمین کی مالگزاری مالك لیتاہے اس میں اگر پانی ٹھہر ااور مچھلی ٹھہری تو مالك کہتاہے یہ مچھلی ہماری ہے اگر رعایا نہ دے تو گنہ گار تو نہیں ہے؟

الجواب:

(۱)حرام ہے۔

(۲)مباح مچھلی جو پکڑلے اسی کی ہے،مالك کو اس پر دعوٰی نہیں پہنچتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۰:                              از شہر بریلی مسئولہ کفایت اﷲ                   یکم رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر لوگ پیشہ ور کام کراتے ہیں آدمیوں سے،اور اس شر ط پر کہ آدھ آنہ روپیہ کے حساب سے گیارھویں شریف کے لئے کاٹتے رہیں گے اس


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن