دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۱۸۴:             مسئولہ بنے خاں سوداگر پارچہ محلہ نالہ متصل کٹرہ ماندرائے بریلی                ۱۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ

مجلس میلاد پڑھنے کے لئے پیشتر ٹھہرالینا کہ ایك روپیہ دو توہم پڑھیں گے،اور اس سے کم پرنہیں پڑھیں گے،او ر وہ بھی اس سے بطور پیشگی بطور بیعنامہ یا سائی جمع کرالینا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" وَلَا تَشْتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا"[1]۔

میری آیات کے بدلے حقیر مال نہ لو۔(ت)

یہ ممنوع ہے اور ثواب عظیم سے محرومی مطلق۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۸۵:             مسئولہ محمد لطف علی محکمہ سروے آف انڈیا رام نگر منڈی ضلع نینی تال            ۹ رجب ۱۳۳۴ھ

جناب مولانا صاحب! السلام علیکم !بعد ادائے آداب کے عرض یہ ہے کہ کمترین محکہ سروے میں بملازمت سرکار ممتاز ہے،اور اپنی زندگی کا بیمہ مبلغ چار ہزار روپیہ کے واسطے محکمہ ڈاك خانہ میں کیا ہے شرح ماہوار چند تیرہ روپیہ سات آنہ ہے،کمترین نے شروع یکم اگست ۱۹۱۳ء کو کیا تھا اور شرط یہ تھی کہ اگر کمترین ۴۵ سال کی عمر تك زندہ رہے گا تو کمترین کو چار ہزارو روپے دئے جائیں گے اور اگر کمترین کا اس سے پہلے انتقال ہوا تو اتنقال ہونے پر کمترین کے عزیزوں کو چار ہزار روپے دے دئے جائیں گے۔

اب التجایہ ہے کہ مہربانی فرماکر آپ فتوٰی دیں کہ یہ شرعا درست ہے یانہیں؟ اور اگر شرعا درست ہے تو اس کی زکوٰۃ واجب ہے یانہیں؟ عنایت فرماکر مفصل تحریر فرمائیے،عین نواز ش ہوگی فقط

الجواب:

یہ شرعاقمار محض ہے،وہ ماہوار کہ اس میں دیا جاتاہے وقت مشروط سے پہلے واپس نہیں لیا جاسکتا نہ شرعًا وہ محکمہ اس کا مالك ہوسکتاہے،وقت واپسی جتنا جمع ہوا تھا اس کی ہر سال کی زکوٰۃ لازم آئے گی،اور اگر اس سے زائد ملے گا تو اس کی زکوٰۃ نہیں کہ بیمہ کرانے والے کی ملك نہ تھا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۸۶:                              ا ز شہر رجمنٹ اکاکور نمبر ۶۳ چھاؤنی مسئولہ محمد حسین صاحب مہارنپوری       ۲۰ ربیع الاول ۱۳۳۶ھ

زید کا یہ عقیدہ ہے کہ کلام مجید کا پڑھنااور پڑھانا،امامت کا کرنا،اور ماہواری یا فصل پر روپیہ وصول کرکے کلام مجید کے ذریعہ پر اپنی پرورش اپنے بال بچوں کی کرتے ہیں،زید ان امامت


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن