دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

(۲)جو گرد اور قانون گولینا پسند کرتے ہیں،ان کو حسب ذیل آمدنی ہوتی ہے یہ آمدنی جائز ہے یا نہیں؟

(۱)علاوہ تنخواہ معینہ کے پٹواریاں بعوض اس رعایت کے کہ ان کے کام میں جو تاخیر خلاف ان کے قواعد کے ظہور میں آئیں اس کی رعایت کی جائے،اور ان کو جرمانہ سے بچایا جائے کچھ ماہوار یا سال تمام پردیتے ہیں،لیکن سب کام سرکاری میعاد انتہائی کے اندر ختم کرلیاجاتاہے،

(۲)تصدیق پٹہ وقبولیت میں مقر کچھ حقوق خوشی سے دیا کرتے ہیں

(۳)تحقیقات موقع میں جس فریق کے حقوق فائق متصور اور امیدکامیابی معلوم ہوتی ہے اس سے بعوض تحریر رپورٹ واجبی کے جو کچھ وہ دیتاہے لیا جاتاہے۔

(۴)دیہات میں منجابت زمیندار مقدم،وپدھان نذر دیتے ہیں،بلحاظ افسری بلااس وقت کسی کام کے۔

(۳)اس تنخواہ مندرجہ سوال اول وآمدنی مندرجہ سوال دوم کے اندوختہ سے مصارف حج وزیارت ودیگر ضروریات دینی جائزہے یانہیں،اور بحالت عدم جواز کوئی طریقہ اس روپے سے ادائے کارروائی مندرجہ بالا کا ہوسکتاہے،مثلا تبادلہ اس روپے کا اگر اشرفی ہائے خزانہ سے کرلیا جائے وغیرہ۔بینوا توجروا

الجواب:

(۱)اگر ان کاموں کو دیانت وامانت سے انجام دے،اور ان میں جو ظلم اور لوگ بڑھالیتے ہیں ان سے مخلوق کو بچانے کی نیت سے یہ نوکری کرے اور اس سے زائد اور کوئی ناجائز کام اسے کرنا نہ ہو،تو یہ نوکری جائز ہے بلکہ خلق پر دفع ظلم ودیگر اہلکاران کی نیت پر ثواب پائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)یہ سب مدین رشوت وحرام ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳)تنخواہ بشرائط مذکورہ حلال ہے،اور اس سے ہر نیك کام جائز ہے،اور آمدنی سوال دوم حرام ہے اور اسے کسی کام میں صرف کرنا جائز نہیں،سوا اس کے کہ جن سے لی ہے ان کو واپس دے،وہ نہ رہے ہوں تو ان کے وارثوں کو دے،پتہ نہ چلے تو فقیروں پر تصدق کردے،ایسی آمدنی والا اگر حج وغیرہ چاہے تو روپیہ بے سودی قرض لے لے،وہ حلال ہوگا،اور وہ قرض اگرچہ اس مجلس میں اپنے ناپاك روپے سے ادا کردے گا تو قرض لیئے ہوئے روپے میں خباثت نہ آئے گی،واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن