30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بعدہ عــــــہ دہند گان خدمت از پیش خویش کنند نیز روا ست لان الصریح یفوق الدلالہ [1]کما فی الفتاوٰی امام قاضیخاں۔ واگر خواہند کہ شرط کنند وحلال باشد،صورتش آنست کہ حافظاں وقاریان رابرائے وقت معین،مثلا روز فلانے از ہفتہ،ساعت صحیح تادہ ساعت برائے کار وخدمت خویش بر اجرت معینہ ہرچہ براں تراضی طرفین شود،اجیر کنند، برقدرآن ساعات ایناں نوکر شدند وتسلیم نفس برایناں واجب شد مستجراں رامی رسد کہ ہر خدمت کہ خواہند فرمایند،از انجملہ کہ میلاد مبارك بخوانند،یا قرآن عظیم خواندہ ثواب بفلاں مسلمان رسانند،ایں رواباشدودادن واجب،و گرفتن حلال،زیرا کہ حالااجارہ برمنافع نفس ایناں واقع شد نہ برطاعات،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ فتاوٰی قاضیخان میں ہے،اگر اجرت کی شرط پر پڑھنا حلال ہوجائے تو اس کی صورت یہ ہے کہ قراء اور حفاظ حضرات کو مقررہ وقت مثلا کوئی دن ہفتہ میں یا گھنٹے مثلا صبح سے دس بجے تك اپنی خدمت یا کام کے لئے مقررہ اجرت جس پر فریقین راضی ہوں،اجیر بنالیں،تو اتنے وقت کے لئے یہ حضرات نوکرہوں گے اور اپنے آپ کو پابند بنانا واجب ہوگا تو اجرت پر رکھنے والوں کو حق ہوگا کہ وہ جو خدمت ان سے چاہیں لیں،انہی خدمات میں سے میلاد خوانی وقرآن خوانی برائے ایصال ثواب فلاں بھی ہوگی،اس صورت میں دینا ضروری اور لینا جائز ہوگا کیونکہ اب ان کی ذات سے منافع پر اجارہ ہے، طاعات وعبادات پر نہیں ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۷۶ تا ۱۷۸:از قصبہ سیوہارہ ضلع بجنور مرسلہ مولوی محمد مہدی حسین بریلوی قانونگو ۱۴ ستمبر ۱۹۱۲ء
(۱)نوکری گرد اور قانونگوئی جس میں حسب ذیل کام کرنا ہوتاہے شرعًا جائز ہے یانہیں؟
(۱)کاغذات پٹواری جن میں زمینداران وکاشتکاران کی صحت اندارج کی بابت موقع پر اور نیز کاغذات ماضیہ کی بابت جانچ کی جاتی ہے،
(۲)تحقیقات موقع بابت حقوق کاشتکاران وزمینداران بمقدمات تنازع اراضیات لگان،
(۳)تصدیق پٹہ وقبولیت وتیاری نقشہ جات متعلقہ وکوشش ادائے مالگذاری وزر تفاوی تقسیم شدہ وغیرہ۔
عــــــہ: دراصل بعض است وظنی انہ بعدہ است۔عبدالمنان۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع