دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اور کبھی وہ گفتگو خود عقد ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی،تحریرہی سے تکمیل عقد ہوتی ہے پس صورت مذکورہ میں اگر سال بھر کے لئے عقد اجارہ ان کی گفتگو میں تمام ہوچکا تھا،مثلا زید نے عمرو سے کہا میں نے اپنا مکان ایك سال کے لئے اتنے کرایہ پر تجھے دیا،اس نے کہا میں نے قبول کیا،یامیں نے لے لیا،یا مجھے منظورہے،جب تو عقد تمام ہوگیا،اورمکان ایك سال کے لئے دینا مالك پر ضرور ہوگا،فقط،اس بدعہدی کے سبب کہ اس نے ایك سال کے بجائے دو سال لکھوا یا،ایك سال کے لئے دینے سے انکار نہیں کرسکتا کہ بد عہدی کی غایت فسق ہے،اور فسق مستاجر فسخ اجارہ کے لئے عذر نہیں۔

فی مطالب ردالمحتار فسق المستاجر لیس عذر فی الفسخ ونقل نصہ فیہ عن لسان الحکام [1]۔

ردالمحتار کے مطالب میں ہے کہ مستاجر کا فسق فسخ کے لئے عذر نہیں ہے اورانھوں نے اس پر لسان الحکام سے نص نقل فرمائی ہے۔(ت)

اور اگر گفتگو میں تمامی عقد نہیں ہوئی تھی،مثلا عمرو نے کہا اپنا فلاں مکان اتنے کرایہ میں ایك سال کے لئے مجھے کرایہ پر دو گے، زید نے کہا ہاں،عمرو نے کہا تو کرایہ نامہ لکھوالو،زیدنے کہا ہاں فان ہذا وعدلا عقد(کیونکہ یہ وعدہ ہے عقد نہیں ہے۔ت)اب اس نے دو سال کے لئے کرایہ نامہ لکھا اور زید نے قبول نہیں کیا تو ایك دن کے لئے بھی مکان کرایہ دار کو دینا مالك پر لازم نہیں کہ پہلے عقد نہ ہوا تھا اور کرایہ نامہ بلارضا مالك لکھا گیا اور اس نے قبول نہیں کیا،تو عقد اصلا موجود نہ ہوا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۷۵:                             از ملك بنگالہ ضلع نواکھالی موضع سندیپ مرسلہ محمد حسن

چہ می فرمایند علمائے دین ومفتیان شرع متین اندریں مسئلہ،اجرت گرفتن بر تعلیم قرآن وزیارت قبور ومیلاد شریف واذان وامامت بدعوی یابغیر آں ازروئے شرع شریف جائز ست یانہ،بعضے بر ہر دو تقدیر حرام گویند،بینوا توجروا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اورمفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ تعلیم قرآن،زیارت قبور،میلاد شریف،اذان وامامت پر طلب کرکے یابغیر طلب اجرت لینا جائز ہے یانہیں جبکہ بعض حضرات دونوں صورتوں کو حرام کہتے ہیں،بینوا توجروا (ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاجارۃ باب فسخ الاجارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن