دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

سنت ہے،اوراگر پہلے کبھی ایسا معاملہ نہ تھااس علاقہ کے بعدہی اس نے ایسا کیا تو جواپنے لئے ثواب خالص رکھنا چاہئے اسے اس سے بچنااولٰی ہے،امام حمزہ زیات رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ کہ قرائے سبعہ سے ہیں،پیاسے تھے راہ میں ایك محلہ پر گزر ہوا،چاہا کہ کسی مکان سے پانی منگا کر پی لو،پھر یاد آیا کہ اس محلہ کے بعض لڑکوں نے مجھ سے قرآن عظیم پڑھا ہے،خوف فرمایا کہ مبادا اس کا عوض نہ ہوجائے،پیاسے تشریف لے گئے،ا ور وہاں پانی طلب نہ فرمایا،مگریہ مقام تقوٰی کے مقام سے بھی اعلٰی دقیق ورع کا ہے،وباﷲا لتوفیق،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۸:زید نے اپنی ایك قطعہ زمین چار سال میعاد معین کرکے عمرو کے پاس اس شرط پر اجارہ دیا کہ ا س زمین کی پیداوار کے تم مالك ہو خواہ پیدا ہویانہ ہو صرف چارمن دھان ہر سال مجھ کو دینا۔

الجواب:

یہ اجارہ فاسد اور عقد حرام وواجب الفسخ ہےکہ اس میں مالك زمین کے لئے ایك مقدار معین دھان کی شرط کی گئی اور وہ قاطع شرکت ہے کہ ممکن ہے کہ چار ہی من دھان پید اہو ں یا اتنے بھی نہ ہوں،

فی تنویرالابصار المزارعۃ تصح بشرط الشرکۃ فی الخارج فتبطل ان شرط لاحدھما قفزان مسماۃ [1] اھ ملتقطا

تنویر الابصار میں ہے زمین مزار عت پر دینا جائز ہے بشرطیکہ پیداوار میں دونوں کی شرکت ہو اوراگر ایك فریق کے لئے مقررہ مقدار مثلا دو فقیز کی شرط کی ہو تو مزارعت باطل ہے۔ اھ ملتقطا(ت)

بلکہ یوں کہنا لازم ہے کہ مثلا نصف یا ثلث یا ربع پیداوار پر یہ زمین تیرے اجارہ میں دی پھر اگر کچھ نہ عــــــہ پید اہو تو حسب قرار داد اس کا نصف یاثلث یا ربع مالك زمین کے لئے ہوگا اور کچھ نہ پیدا ہو تو کچھ نہیں۔یہ شرط لگانا کہ کچھ نہ پید اہو جب بھی مجھے اتنا ملے یہ بھی مفسد وحرام ہے۔

فی الدرالمختار واذا صحت فالخارج

درمختار میں ہے مزارعت پر صحیح ہو تو پیداوار میں

 

عــــــہ: ھذا ذلۃ الناسخ والصحیح"کچھ پیدا ہو"۱۲۔


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب المزارعۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن