دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال اٰکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ و شاہداہ اذا علموا بہ ملعونون علی لسان محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1] ھذا مختصرا،واخراج الطبرانی فی الکبیر عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن مرفوعا الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لعن اﷲ الرباء واٰکلہ ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدہ وھم یعلمون [2]"الحدیث، قدجمع ثٰلثۃ وجوہ للتحریم اعانۃ الاثم وکتابہ الربا والشہادۃ۔والعیاذ باﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

کہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا:سو دکھانے،کھلانے، اس کے کاتب اور گواہ جانتے ہوئے یہ عمل کریںوہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی زبان مبارك پر ملعون ہیں۔یہ مختصر ہے،اور طبرانی نے اپنی کبیر میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حسن سندکے ساتھ مرفوع حدیث میں روایت کیا کہ اﷲ تعالٰی نے سود کھانے کھلانے،لکھنے اور گواہی دینے والے پر جبکہ وہ جانتے ہوئے یہ عمل کریں،لعنت فرمائی ہے، الحدیث،تو بیشك حرمت کے تین وجوہ گناہ میں،اعانت،سو د کی کتابت،اور گواہی،کاسب رجسٹرار جامع ہوتاہے، والعیاذ باﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۶۷:                             از شہر کہنہ مسئولہ ظہور محمد خاں                  ۲۶ جمادی الآخرہ ۱۳۲۱ھ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین وفضلائے شریعت آئین اس مسئلہ میں کہ دو شخصوں کے درمیان دوستی محض اﷲ واسطے ہو، ایك شخص اپنے دوسرے دوست کی اولاد کو کلام مجید محض اﷲ واسطے پڑھاتاہے،تنخواہ نہیں لیتا،لڑکوں کاباپ محض اپنے اخلاص ومحبت سے اس دوست کو کوئی چیز بلا قیمت کے دے اور یہ اس کا خیال نہ ہو کہ پڑھانےکا بدلہ کرتاہوں،تو ایسی حالت میں عوض پڑھانےکا تو نہیں ہوجائیگا؟

الجواب:

جبکہ اس کی نیت نہ اجرت لینے کی ہے نہ اس کی نیت اجرت دینے کی،تواجرت تو وہ ضرور نہیں،نہ اس سے بچنا لازم مگر ورع کامقام برتنا چاہے تو ہی نظر کرے کہ بغیر اس علاقہ کے پہلے بھی وہ کبھی اس کو اس قسم کا ہدیہ دیتا تھا،جب تو وہ بلادغدغہ ہدیہ خالصہ ہے۔ اس کا قبول کرنا


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مسند عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۴۰۹،موارد الضمان حدیث ۱۱۵۴ ص ۲۸۱ و مسند ابویعلٰی ۵ /۱۱۳

[2] المعجم الکبیر حدیث ۱۰۰۵۷ المکتب الفیصلیہ بیروت ۱۰ /۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن