30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
غمز العیون میں ہے،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت) |
مسئلہ ۱۶۴: از شہر کہنہ غرہ محرم الحرام شریف ۱۳۱۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے عمروسے ایك مکان معہ صحن واحاطہ کے ایك سال کے واسطے کرایہ پر لیا او راحاطہ کی دیواریں نصف بنی ہوئی تھیں۔____________________ زید نے عمرو سے کہا کہ احاطہ دیواریں بنوادو،عمرو نے وعدہ کیا کہ میں دو تین روز میں دیواریں بنوادوں گا،تم لکڑی ڈالوں او رکرایہ نامہ سال بھر کا لکھ دو،زید نے کرایہ نامہ سال بھر کا لکھ دیاعہ۱۲// ماہواری حساب سے،زید نے اپنا ایك شریك کرکے اس میں لکڑی ڈالی،او زید نے عمرو سے کہا کہ اپنے وعدہ کے موافق دیواریں بنوادو،عمرو نے جواب دیا کہ اس وقت میرے پاس روپیہ نہیں ہے،د و مہینے کے بعدبنوادوں گا،تم ایك آدمی اپنے مال کی حفاظت کے واسطے نوکر رکھ لو،جب تك دیواریں نہ تیارہوں،زید نے کہاکہ میں غریب آدمی ہوں اس قدر مجھ میں طاقت نہیں ہے کہ میں نوکر بھی رکھوں،اور کرایہ مکان بھی دوں،اور جو شریك زید کا ہوا تھا وہ بھی دو چار روزکے بعد شرکت چھوڑ کر چلا گیا،بعد ایك ہفتہ کے زید نے مجبور ہوکر بوجہ اپنے نقصان کے لکڑی اس مکان سے اٹھالی او رکنجی عمرو کو دے دی، عمرو نے زید سےکہا کہ میں تم سے کرایہ ایك سال کالوں گا،زید نےکہا جب دیواریں بنوادو گے اس قت میں ٹالی لکڑی ڈالوں گا تب کرایہ تم کو دوں گا،پھر عمرو خاموش ہورہا،اور اب چارمہینے کے بعد عمرو نے دیواریں بنانے کا قصد کیا ہے اور زید سے کہا ہےکہ تم لکڑی ڈالو،زید نے کہا کہ اب میرے پاس روپیہ نہیں ہے بوجہ ناداری کے مجبور ہوں
پس اس صورت میں زید سے جبرا کرایہ سال بھر کا عمرو کو لینا شرعا جائز ہے یانہیں؟ مکرر یہ ہے کہ مقدار دیواروں کی ڈیڑھ گز رکی اونچائی اور ایك جانب مکان کا دروازہ اور بنیاددیوار ہے اور اس جانب کچھ حفاظت نہیں ہے دیواروں کا بنوادینا عقد سے پہلے ہوا تھا اور وقت فیصلہ کرایہ کے بھی عمرونے اقرارکیا تھا اورکہا تھا کہ میں تین تین گزر کی دیواریں اونچی کرادوں گا چاروں طرف اور بعد ایك ہفتہ کے چابی عمرونے زید سے طلب کی،زید نے چابی دی،عمروکی جانب سے خاموشی ہوئی فقط،بینوا توجروا
الجواب:
یہ سوال مختلف وجوہ پر پیش کیا گیا۔اگر صورت واقعہ یہی ہے تو اس شکل میں زید پر سال بھر کا کرایہ لازم نہیں دیواریں اس قدر چھوٹی ہوناجس میں مال کی حفاظت نہ ہو بلاشبہ عذر صحیح ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع