دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

المسمی حتی انہ اذا کان اجر المثل خمسۃ والمسمی عشرۃ یجب خمسہ [1] اھ مختصرا وفیہا عن الخانیۃ ذکر محمد رحمہ اﷲ تعالٰی الحیلۃ فی استیجار السمسار وقال یامرہ ان یشتری لہ شیئا معلوما اویبیع ولا یذکر لہ اجرا ثم یواسیہ بشیئ اماھبۃ اوجزاء للعمل فیجوز ذٰلك لمساس الحاجۃ [2] اھ قلت فاذا جاز لعدم ذکر الاجر فلان یجوز بذکر عدم الاجر اولی کما لایخفی واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مقررہ سے کم ہونے کی صور ت میں کم ہی دی جائیگی،مثلا مثلی اجرت پانچ روپے ہے اور مقررہ اجرت دس درہم ہو تو پانچ دئے جائیں گے اھ مختصرا۔ اورہندیہ میں خانیہ سےمنقول ہے کہ امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا کہ آڑھتی کی اُجرت کاحیلہ یہ ہے کہ اس کو کسی چیز کی خرید وفروخت کا آرڈر دے کر اس کو اجرت نہ بتائے پھر عمل کے بعد ا س کو کچھ امداد کے طور پر ہبہ یا جزاء کی صورت میں دے،تو یہ ضرورت پڑنے پر جائز ہے اھ،میں کہتاہوں جب اجرت کے ذکر نہ کرنے پر دینا جائز ہے تو اجرت کی نفی پر بطریق اولٰی کچھ نہیں دینا جائز ہوگا۔جیساکہ مخفی نہیں ہے واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۶۳:                             از شہر کہنہ                                  ۱۰ جمادی الاولٰی ۱۳۱۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ انگریزوں کی نوکری سلائی کے کام کی کرنا یا ان کا کپڑا مکان پر لاکر سینا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

انگریز کی سلائی کی نوکری کرنے یا گھر پر لاکر ا س کا کپڑا سینے میں کوئی مضائقہ نہیں جبکہ کسی محذور شرعی پر مشتمل نہ ہو، فتاوٰی قاضیخاں میں ہے:

اٰجر نفسہ من نصرانی ان استاجرہ لعمل غیر الخدمۃ جاز[3] الخ،وتمامہ فی غمز العیون،واﷲ سبحانہ و تعالٰی اعلم۔

مسلمان نے اپنے آپ کو عیسائی کا اجیر بنایا اگر اس کی ذاتی خدمت کے علاوہ کوئی کام اجرت پرکرے تو جائز ہے الخ،اور اس کی مکمل بحث

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الاجارات الباب الخامس عشر الفصل الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۴۴۴

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الاجارات الباب الخامس عشر الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۴۴۱

[3] فتاوٰی قاضیخاں کتاب الاجارات باب الاجارۃ الفاسدۃ نولکشور لکھنؤ ۳ /۴۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن