30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی صلب العقد کما ہنالابدہ ولاجاز الاطلاق وتقید بالمجلس کما فی البحر،وجازت الزیادۃ علی الثلثۃ فی الاجارۃ کما فی بیوع البحر عن الذخیرۃ ولسناہہنا بصدد تنقیح تلك المسائل۔ |
یہ ہے جب صب عقد میں یہ شرائط ہو ں جیسا کہ یہاں ہے عقد کے بعد والی شرائط مطلق ہو یا مقید ہو ں جائز ہوں گی اور اطلاق وتقیید مجلس میں ہوسکے گا،جیسا کہ بحرمیں ہے۔اور اجارہ میں تین دن سے زائد کی شرط صحیح ہے جیساکہ بحر کے باب البیوع میں ذخیرہ سے منقول ہے،اور ہم یہاں پر ان مسائل کی تنقیح کے درپے نہیں ہیں۔(ت) |
بہرحال اس عقد کے فاسد ہونے میں کوئی کلام نہیں،اور عقد فاسد کا یہی حکم ہے،کہ ہر فریق باختیار خود اسے فسخ کرسکتاہے بلکہ ان پر اس کا فسخ واجب و ہ نہ مانیں تو حاکم پر لازم کما نصوا علیہ فی البیع وغیرہ(جیساکہ انھوں نے بیع وغیرہ میں اس پر نص فرمائی ہے۔ت)ہندیہ میں ہے:
|
ارادالاجران ینقض عقدہ بحکم الفساد فلہ ذٰلك کذا فی التتارخانیۃ [1]۔ |
اگر آجر فساد کے حکم پر عقد اجارہ کوختم کرنا چاہے تو کرسکتاہے تاتارخانیہ میں ایسے ہے۔(ت) |
تنویر الابصار میں ہے:
|
فسخت الاجارۃ دفعا للفساد [2]۔ |
فساد کو ختم کرنے کے لئے اجارہ فسخ کردیا جائے گا۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
ای ابطلھا القاضی لان العقد الفاسد یجب نقضہ و ابطالہ،ذخیرۃ [3]،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
یعنی قاضی اسے باطل کردے کیونکہ فاسد عقد کو ختم کرنا ضروری ہے،ذخیرہ،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع