دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

التوثق للثمن،قیدنا بحضرۃ الکفیل لانہ لوکان غائبا فحضر وقبل بعد التفرق اوکان حاضرا فلم یقبل لم یجز،وقیدنا بکون الرھن مسمی لانہ لولم یکن مسمی ولا مشاراالیہ لم یجز الااذا تراضیا علی تعیینہ فی المجلس ودفعہ الیہ قبل ان یتفرقا او یعجل الثمن ویبطلان الرھن [1] اھ

رہن کی شرط لگانا،کیونکہ ان مذکورہ دونوں شرطوں کا مقصد ثمن کا وثوق حاصل کرنا ہوتاہے ہم نے کفیل کے حاضر ہونے کی قید ذکر کی کیونکہ اگروہ غائب ہو تو حاضر ہوکر قبول بھی کرلے لیکن فریقین کے تفرق کے بعد کرے یاحاضر ہوکر قبول ہی نہ کرے تو بیع جائز نہ ہوگی اور ہم نے رہن کے معین معلوم ہونے کی قید ذکر کی کیونکہ وہ معین ومعلوم نہ ہو اور نہ ہی اس کی طرف اشارہ کیا ہو تو بیع جائز نہ ہوگی الایہ کہ دونوں فریق اسی مجلس میں اس کے تعین پر راضی ہوجائیں اور تفرق سے قبل مرہون چیز دے دی جائے یا رہن کو باطل کردیں اور ثمن نقدادا ہوجائے۔اھ(ت)

درمختار میں ہے:

تفسد الاجارۃبالشرط المخالفۃ لمقتضی العقد فکل ماافسد البیع ممامر یفسدھا [2]۔

اجارہ میں ایسی شرائط سے فاسد ہوجاتاہے جو عقد کے مخالف ہوں تو جو شرائط مذکورہ بیع کو فاسد کرتی ہیں وہ اجارہ کو بھی فاسد کردیتی ہے۔(ت)

رابعًا: ان شرئط کے انتفا پر خالد کو اختیار فسخ ملنے کی شرط معنی خیار شرط ہے،ردالمحتارمیں حواشی الدررللعلامہ خادمی افندی سے ہے:

قد قال صدرالشریعۃ انہ(ای خیار النقد)فرع مسئلۃ خیار الشرط لانہ انما شری لیدفع بالفسخ الضرر عن نفسہ سواء کان تاخیراداء الثمن اوغیرہ [3]۔

صدرالشریعۃ نے فرمایا کہ خیار نقد خیار شرط والے مسئلہ کی فرع ہے کیونکہ اس کو مشروع قرارد ینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ فسخ کرکے اپنے پر عائد ہونے والے ضرر کو ختم کرسکے یہ ضرر ثمن کی تاخیر ہو یا کوئی اور(ت)

 


 

 



[1] بحرالرائق کتا ب البیوع باب البیع الفاسد ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶/ ۸۵

[2] درمختار کتاب الاجارۃ باب الاجارۃ الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۷۷

[3] ردالمحتار کتاب البیوع باب خیار الشرط داراحیاء الترا ث العربی بیروت ۴ /۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن