30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حقہما فہو سبب حیاۃ الروح [1]۔ |
ماں باپ کے حق پر مقدم رکھے کہ وہ زندگی روح کا سبب ہے۔ |
امام شعبہ فرماتے ہیں:
|
ماکتبت عن احدحدیثا الاوکنت لہ عبدا ماحیی [2]۔ |
میں نے جس کسی سے ایك حدیث بھی لکھی میں عمر بھر ا س کاغلام ہوں۔ |
فتاوٰی بزازیہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:
|
حق العالم علی الجاہل وحق الاستاذ علی التلمیذ و احد علی السواء وھو ان لایفتتح بالکلام قبلہ ولا یجلس مکانہ وان غاب ولا یرد علی کلامہ ولایتقدم علیہ فی مشیہ [3]۔ |
عالم کا جاہل پر اور استاد کا شاگرد پر برابر یکساں حق ہے کہ اس سے پہلے بات نہ کرے،وہ موجود نہ ہو جب بھی اس کی جگہ پر نہ بیٹھے اس کی کوئی بات نہ الٹے،نہ اس سے آگے چلے وباﷲ التوفیق،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۵۸: ۲۶ رجب ۱۳۱۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کے کارندہ نے عمرو سے وعدہ کیا کہ جائداد آپ کی زید سے بکوادوں گا مگر مجھے محنتانہ دیجئے گا،اس نے اقرر کیا،اور زید کو بھی اس کا حال معلوم ہے،کارندہ مذکور نے اس کی بیع میں بہت کوشش کی، چنانچہ بیع تام ہوگئی،اور مشتری کو دھوکا بھی کچھ نہ دیا،یہ اُجرت جائز ہے یا ناجائز ہے؟
الجواب:
اگر کارندہ نے اس بارہ میں جو محنت وکوشش کی وہ اپنے آقا کی طرف سے تھی بائع کے لئے کوئی دوادوش نہ کی،اگر چہ بعض زبانی باتیں اس کی طرف سے بھی کی ہوں،مثلًا آقا کو مشورہ دیا کہ یہ چیز اچھی ہے خرید لینی چاہئے یا اس میں آپ کا نقصان نہیں اور مجھے اتنے روپے مل جائیں گے،اس نے خرید لی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع