30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قلت ومثلہم مشائخ القری والحرف وغیرھم ممن لہ قہر وتسلط علی من دونہم فانہ یھدٰی الیہم خوفا من شرھم اولیروج عندھم [1] الخ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
عبارت یوں ہے میں کہتاہوں ان کی مثل دیہاتوں اور اہل حرفت وغیرہم کے چودھریوں کی ہے جن کو اپنے ماتحتوں پر تسلط اورغلبہ ہوتاہے کیونکہ ان چودھریوں کے شرکے خوف یارواج کی وجہ سے ان کو ہدیے ملتے ہیں الخ(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۵۶: ۴ جمادی الآخرہ ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے پاس ایك عورت مطلقہ غیرہے جس کی ابھی عدت نہ گزری،وہ بعد عدت اس سے نکاح چاہتاہے مگر خوف ہے کہ شاہد قبل عدت معصیت واقع ہو،زید عمرو سے مکان کرایہ پر مانگتا ہے،اس صورت میں عمرو کو جائز ہے یانہیں کہ زید کو اپنا مکان کرایہ پر دے؟ بینوا توجروا
الجواب:
جائز ہے اگر چہ معصیت کا خوف نہیں بلکہ صراحۃً معصیت کرتاہے،یہ اپنی جائز نیت سے کرایہ پر دے،اس کی معصیت کا وبال اس پر ہے عمرو پر کوئی مواخذہ نہیں،
|
لتخلل فعل فاعل مختار،قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
فاعل مختار کا فعل درمیان میں آنے کی وجہ سے،اﷲ تعالٰی نے فرمایا:کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۵۷: مسئولہ مولوی حافظ امیر اﷲ صاحب ۲۵ ذیقعدہ ۱۳۱۲ھ
|
" فَاِنۡ تَنٰزَعْتُمْ فِیۡ شَیۡءٍ فَرُدُّوۡہُ اِلَی اللہِ وَالرَّسُوۡلِ اِنۡ کُنۡتُمْ تُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ"[3]۔الآٰیۃ |
اگر تم کسی امر میں تنازع کرو تو اس کو اﷲ تعالٰی اور اس کے رسول(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کی طرف پھیرو اگر تم اﷲ پر ایمان رکھتے ہو۔الآیۃ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع