دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اس کرایہ میں دیتا ہے بعینہٖ اس کا حرام ہونا معلوم نہیں تو لینا جائز،اگرچہ اس کا اکثرمال حرام ہی ہو۔

فی الہندیۃ عن الظہیریۃ عن الامام الفقیہ ابی اللیث قال بعضہم یجوز مالم یعلم انہ یعطیہ من حرام قال محمدو بہ نأخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ وھو قول ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی واصحابہ [1]۔

ہندیہ میں ظہیریہ کے حولے سے امام ابولیث سے منقول ہے کہ بعض نے فرمایا جب تك حرام سے ادائیگی کا علم نہیں ہے، اس وقت تك لے سکتاہے امام محمد علیہ الرحمۃ نے فرمایا ہمارا یہی مختارہے کہ جب تك بعینہٖ حرام ہونے کاعلم نہیں ہے،یہی امام ابوحنیفہ اور ان کے اصحاب رحمہم اﷲ تعالٰی کا قول ہے،(ت)

خانیہ میں ہے:

ان لم یعلم الاٰخذ انہ من مال اومن مال غیرہ فہو حلال حتی یتبین انہ حرام [2]۔

اگرلینے والے کومعلوم نہیں کہ اس کا مال ہے یا غیر کا تو اس کو حلال ہے تاوقتیکہ حرام ہونا واضح نہ ہوجائے۔(ت)

مگرا س صورت میں یعنی بحالت غلبہ حرام تقوٰی احتراز ہے۔فان للاکثر حکم الکل بل منہم من نص عند ذٰلك علی عدم الجواز فالاسلم الاحتراز۔کیونکہ اکثرپر کل کاحکم ہوتا ہے بلکہ بعض نے نص فرمائی ہے کہ ایسی صورت میں ناجائز ہے تو پرہیز میں سلامتی ہے۔(ت)خصوصا مقتدٰی کے لئے حدیث:

ایاك ومایسوء الاذن عــــــہ [3] ۔والحفظ دین العوام عن اقتحام الحرام۔

تو بدگمانی سے بچ،اور عوام کے دین کی حفاظت کے لئے حرام سے دور رہ۔(ت)

باقی ا س مسئلہ کے متعلق جلیل وتنقیح جمیل فتاوٰی فقیر سے کتاب الحظر والاباحۃ میں ہے فلینظر ثمہ،واﷲ سبحانہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

عــــــہ: فی الاصل ھکذا لعل الصواب"الظن"۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۲

[2] فتاوٰی قاضیخاں کتاب الحظروالاباحۃ نولکشور لکھنؤ ۴ /۷۷۸

[3] مسند امام احمد بن حنبل حدیث ابی الغادیۃ رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن