دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مدارس عربیہ کے بعد فراغ امتحان ایام تعطیل میں اپنے مکان کو چلاگیا،اور قبل اسے کے ایام تعطیل ختم ہوں حاضرخدمت ایك جلسہ مدرسہ اسلامیہ ہو کر ان سے درخواست کی کہ یا تو مجھے اجازت ہو کہ سابق دستور کا کام کروں یا مجھ کو جواب دیا جائے کہ اپنا اور کچھ بندوبست کروں لیکن کچھ جواب نہ ملا،اور نہ اثنائے تعطیل میں کوئی اطلاع نامہ قطع تعلق کا زید کو ملا،اس صورت میں زید مستحق پانے تنخواہ ایام تعطیل کا ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان کیجئے اجر پائے۔ت)

الجواب:

تعطیلات معہودہ میں مثل تعطیل ماہ مبارك رمضان وعیدین وغیرہا کی تنخواہ مدرسین کوبیشك دی جائے گی،فان المعہود عرفًاکالمشروط مطلقا(عرف میں معلوم متعین چیز مطلقا مشروط کی طرح ہے۔ت)اشباہ میں ہے:

البطالۃ فی المدارس کایام الاعیاد ویوم عاشورۃ و شہر رمضان فی درس الفقہ علی وجہین ان مشروطۃ لم یسقط من العلم شیئ والافینبغی ان یلحق ببطالۃ القاضی ففی المحیط انہ یاخذ فی یوم البطالۃ و قیل لا،وفی المنیۃ یستحق فی الاصح،واختارہ فی منظومۃ ابن وہبان،وقال انہ الاظہر [1] اھ ملخصا، اقول:ھذہ الترجیحات حیث لم یشترط فکیف اذا شرط ھذالیس محل نزاع وقد علمت ان المعروف کالمشروط۔

عید کے دنوں،عاشورہ اور ماہ رمضان جیسی مدارس میں فقہی تعلیم کی تعطیلات دو طرح سے ہے اگر معاہدہ میں مشروط ہیں تو مشاہرہ بالکل ساقط نہ ہوگا ورنہ قاضی کی تعطیلات کے موافق ہونامناسب ہے،تو محیط میں ہے کہ مدرس ایام تعطیلات کا مشاہرہ حاصل کرے گااور بعض نے کہا حاصل نہ کرے گا،اور منیہ میں ہے اصح یہ ہے کہ وہ مستحق ہوگا اور ابن وہبان کے منظوم میں اسی کو مختار فرمایا،اورانھوں نے فرمایا یہی اظہر ہے اھ ملخصا،میں کہتاہوں یہ ترجیحات مشروط نہ ہونے کی صورت میں ہیں مشروط ہوں تو کیسے مستحق نہ ہوگا حالانکہ محل نزاع یہی صورت ہے اورتو معلوم کرچکا کہ معروف چیز مشروط کی طرح ہوتی ہے۔(ت)

اورکسی شخص کو اصلا اختیارنہیں کہ بے اطلاع اجیر جب چاہے بطور خود عقد اجارہ فسخ کردے،


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ السادسۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۱۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن