30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسے بندہ خدا کو بد و حرام خور کہنا سخت گناہ وناسزا،اور قائل شرعا مستوجب تعزیر وسزا،ہندیہ میں ذکر ہے:
|
ان ذکر اہل العلم بالتحقیر وجب علیہ التعزیر [1]۔ |
جو اہل علم کاذکر تحقیر سے کرے وہ واجب التعزیر ہے۔(ت) |
بخلاف ان مبتدعا ن سنی نما کے جواس زمن فساد وفتن میں اضلال واغوائے جہال کو ادعائے تسنن کرتے اور اپنی ضلالت مخترعہ وجہالت مبتدعہ کو کہ قریب زمانے میں ان کے تازہ پیشواؤں نے تراشیں،بنام سنت جلوہ دیتے،اوران کی مخالفت کو بدعت ضالہ ومخل اصل ایمان بتاتے،او رصدہا امور جائزہ بلکہ مستحبہ کو بزور زبان و زور وبہتان شرك وبدعت ویقینی العقوبۃ وناقابل مغفرت ٹھہراتے،اور شرقًا و غربًا،عجمًا وعربا بلکہ سلفًا وخلفا عامہ المسلمین واہل دیانت ودین کو مشرك بدعتی بتاتے ہیں ایسے لوگوں کے بدوبدتراز بد ہونے میں کوئی شبہ نہیں،نہ وہ ہرگز تعظیم علم وعلماء کے مستوجب،بلکہ شرعًا ان کی تحقیر واجب۔ حدیث میں ہے:
|
من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان ھدم الاسلام [2]۔ |
جس نے اہل بدعت کی توقیر کی اس نے اسلام کو کمزور کرنے میں مدد دی۔(ت) |
پھر ایسے لوگوں کی تذکیر ضلالت تخمیر ہرگز اس فتوٰی بعض متاخرین میں داخل نہیں ہوسکتی کہ انھوں نے ضرورت دینی کے لئے جواز رکھا نہ کہ معاذاﷲ ضرر دینی کے لئے،ان کا وعظ معصیت ہے اور معاصی پر اجارہ مطلقا اجماعا بلااستثناء حرام،تو یہ لوگ اگر اپنے وعظ پر اجرت لیں خواہ بتصریح شرط یا بصورت حال معہودومعروف فان المعہود عرفا کالمشروط لفظا(عرف میں معلوم چیز لفظی مشروط کی طرح ہے۔ت)تو بلاشبہ وہ ان کے لئے حرام او ریہ حرام خور ہوں گے،جہاں یہ صورت ہو وہاں بد و حرام خور کہنے والے پر اصلاالزام نہیں،بلکہ وہ ٹھیك کہتاہے۔اس امر کا لحاظ ضرور چاہئے۔نسأل اﷲ الہدایۃ الی سبیل الاقوم(ہم اﷲ تعالٰی سے مضبوط راستے کے طلبگار ہیں۔ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۱: مسئولہ مولوی محمد حسین صاحب عظیم آبادی مدرس مدرسہ جعفر خانی ۱۰ شوال ۱۳۰۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید مدرسہ اسلامیہ کا نوکر تھا اور موافق دستور العمل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع