دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

انما الاعمال بالنیات وانما لکل امری مانوی [1]۔ " وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ "[2]۔وایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث [3]۔

اعمال کا مدارنیت پر ہے،ہر شخص کو وہی حاصل ہوگا جو اس نے نیت کی،اور اﷲ تعالٰی مصلح اور مفسد کو جانتاہے۔اور تو بدگمانی سے پرہیز کر کیونکہ بدگمانی بُری بات ہے،الحدیث(ت)

بلکہ بعض علماء نے وعظ کو بھی ان امور مستثناۃ میں داخل کیا جن پر اس زمانہ میں اخذ اجرت مشائخ متاخرین نے بحکم ضرورت جائز رکھا۔ردالمحتارمیں ہے:

قال فی الہدایۃ وبعض مشائخنا رحمہم اﷲ تعالٰی استحسنوا الاستیجار علی تعلیم القراٰن الیوم لظہور التوانی فی الامور الدینیۃ ففی الامتناع تضییع حفظ القراٰن وعلیہ الفتوی اھ وقد اقتصر علی الاستثناء تعلیم القراٰن ایضا فی متن الکنز،ومتن مواہب الرحمٰن وکثیر من الکتب،وزاد فی مختصر الوقایۃ، و متن الاصلاح،تعلیم الفقۃ،وزاد فی متن المجمع الامامۃ،ومثلہ فی متن الملتقی ودررالبحار، و زاد بعضہم الاذان والاقامۃ والوعظ وذکر المصنف معظمہا ولکن الذی فی اکثر الکتب الاقتصار علی مافی الہدایۃ، فہذا مجموع ماافتی بہ المتاخرون

ہدایہ میں فرمایا ہمارے بعض مشائخ نے آج کل دینی امور میں سستی کی وجہ سے قرآن کی تعلیم پر اُجرت لینے کو بہترقرار دیاہے تو اس سے پرہیز کرنے پر قرآن پاك کا حفظ خطرہ میں پڑ سکتاہے۔اور اسی پرفتوٰی ہے اھ،اورقرآن کی تعلیم پر اجرت کو عدم جواز سے مستثنٰی قرار دیا ہے کنز،مواہب الرحمان،اور بہت سی کتب میں بھی اسی طرح ہے اور مختصروقایہ اور الاصلاح کے متن نے تعلیم القرآن کے ساتھ تعلیم فقہ کو زائد کردیا ہے۔اور مجمع کے متن میں امامت کو زائد ذکرکیا اور اسی طرح ملتقی ودررالبحار میں ہے،اور بعض نے اذان واقامت اور وعظ کو بھی شامل کیا ہے،او رمصنف نے مذکور معظم امور کو ذکر کیالیکن اکثر کتب نے ہدایہ میں مذکور پر اکتفاء کیا ہے اور ہمارے مشائخ متاخرین کے فتووں کا یہ مجموعہ ہے

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب کیف کان بدء الوحی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۲۰

[3] صحیح البخاری کتاب الوصایا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن