دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)

مسئلہ ۲۵۰:                             از سنبھل ضلع مراد آباد مرسلہ محمدذکاوت حسین                           ۶صفر ۱۳۰۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید سنی حنفی نے طریقہ وعظ بغرض افشائے رسالت خاتم النبیین واعلان طریقہ سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ آلہ وسلم اختیار کیا ہے،اور اس کے وعظ کے اثر سے شرك وبدعات وغیرہ کافور ہوتی چلی جاتی ہے،اور ہزار ہا اہل اسلام جو ضروری شعائر اسلام اور ارکان صوم وصلوٰۃ سے بھی واقفیت نہ رکھتے تھے وہ خود معلم نماز و امام مساجد ہوگئے،اوریہ شخص جابجا مواضع ومواسم میں بے تکلف علی رؤس الاشہاد بمقابلہ اعدائے دین جہاد لسانی کرتاہے،اگر ایسے شخص کو اہل اسلام عالم باعمل اور منجملہ ورثہ انبیاء تصور کرکے بلحاظ اس کی حالت بیکاری اور فکر معاش کے غمخواری کے کچھ نقد وغیرہ بلااس کی طمع اور درخواست کے تعظیما نذر کریں،تو یہ پیشکش اورنذر اس کے حق میں حلال وطیب ہے یانہیں؟ اور اہل اسلام ایسے شخص کو معتقد علیہ تصورکریں یانہیں؟ اور اس نذراور تحفہ کے بدلے اجر عظیم پائیں گے یانہیں؟ استفتاء ہذا کو اپنے دستخط مبارك اور بمواہیر تلامذہ راشدہ سے مزین فرماکر ہدایت کیجئے۔

الجواب:

اگر فی الواقع وہ شخص علمائے اہلسنت وجماعت ایدہم اﷲ تعالٰی سے ہے اور جو باتیں حقیقۃً شرك ہیں انھیں کے معتقد کو مشرك کہتاہے اور احکام مشرکین میں داخل کرتاہے،اور جو نوپیدا باتیں مخالف شریعت ومزاحم سنت ایجاد کی گئیں انھیں کو بدعت شرعیہ ومذمومہ وشنیعہ جانتا اور ان سے نہی وتحذیر کرتاہے،اور شعائر اسلام صلوٰۃ وصیام وغیرہا کے احکام صحیح صحیح سکھاتا اور برعایت شرائط وقواعد احتساب امر بالمعروف اورنہی عن المنکر بجالا تاہے،او ر وعظ میں روایات باطلہ وجزافات مخترعہ وبیانات مشیرہ اوہام،ومفسدہ خیالات عوام سے احتراز رکھتا،اورعلم کافی وفہم صافی کے ساتھ ہدایت وارشاد میں ٹھیك معیار شرع پر چلتا ہے،تو اسے نہ صرف عالم بلکہ اس زمانہ میں اراکین دین وسنت وخلفائے رسالت علیہ افضل الصلوٰۃ والتحیۃ واولیائے جناب احدیت آلاء جلت سے سمجھنا چاہئے اور اس کی جو خدمت ہوسکے صلاح وفلاح دارین ورضائے رب المشرقین وخوشنودی سید الکونین ہے جل جلالہ،وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم۔

قال تعالٰی " کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:لوگوں کے لئے تمھیں بہترین امت ہونے کی حیثیت سے ظاہر کیا تم بھلائی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن