دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اسی میں ہے:

المقصود عن القدرۃ علی التسلیم ثبوت التسلم فاذا کان ثابتا حصل المقصود [1]۔

قدرۃ علی التسلیم سے مقصود قبضہ دینے کا ثبوت ہے تو جب یہ حاصل ہے تو مقصود حاصل ہے۔(ت)

بالجملہ یہ دو قول ہیں۔دونوں قوت پر،دونوں جانب ائمہ فتوٰی،دونوں طرف ترجیح وافتا،ایك اگر من حیث الروایۃ اقوٰی، دوسرا من حیث الدرایۃ اجلی،مگر قول اول یعنی بطلان پر وہ روپیہ کہ بنام ثمن زمینداروں نے لیا ان کے لئے حرام،مچھلیاں کہ مشتریوں نے لیں ان کے لیے حرام،کھائیں تو حرام،کھلائیں تو حرام،بیچیں تو حرام،بیچ کر جو ثمن حاصل کریں تو حرام،ان سے جولوگ مول لیں واقع میں ان کے لئے خریداری حرام،کھاناحرام،کھلانا حرام،زمیندار غاصب،تالاب لینے والے غاصب،شہر بھر کی مچھلیاں مول لینے والے غاصب،یہ عالمگیردقتیں ہیں،بخلاف قول ثانی یعنی فساد ابتدائی وصحت انتہائی کہ اس میں یہ ساری خرابیاں مرتفع ہیں،تو مسلمانوں پر آسانی کے لئے اگر اسی قول پر فتوٰی دیں بیشك انسب والیق ہے،حضور پر نور سیدالمرسلین رحمۃ للعالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یسرواولاتعسرواوبشروا ولاتنفروا[2]۔اخرج احمد والشیخان والنسائی عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

آسانی کرو اور دشواری میں نہ ڈالو،اور خوشخبری د وا ور نفرت نہ دلاؤ،(اس کو احمد،بخاری ومسلم اور نسائی نے انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت)

اس تقدیر پر خلاصہ حکم یہ ٹھہرا کہ اگر مچھلیاں ملك زمینداران نہ تھیں،تو بیع باطل اور مچھلیاں شکار کرنے والوں کی ملك ہوئیں، اور ان سے خریدنا بلاتکلف روا،زمینداروں پر فرض ہے کہ جو روپیہ بنام قیمت ان سے لیا انھیں واپس دیں اور اگر مملوك زمینداران تھیں اور بے شکار کے قبضہ میں آسکتیں تو بیع صحیح اور ثمن وسمك ہر بائع ومشتری ومشتری مشتری کے واسطے حلال و طیب،اوربے شکار ہاتھ نہ آئیں تو زمیندار و مشتری اس بیع سے گنہ گار ہوئے مگر جب مچھلیاں عــــــہ شکار کرلی گئیں تو مچھلیوں

عــــــہ:اصل میں یہاں"ترک"کی علامت بنی ہوئی ہے اس لئے انداز ے سے عبارت بنادی گئی ۱۲۔


 

 



[1] فتح القدیر کتاب البیوع باب البیع الفاسد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۵۹

[2] صحیح البخاری کتاب العلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن