30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وللمشتری ان یرجع علی البائع بثمنہ،لابما ضمنا اھ ملخصا۔[1] |
باطل ہوجائے گی،اور مشتری کواختیار ہوگا کہ بائع سے ثمن واپس لے لے،دیا ہوا ضمان نہ لے اھ ملخصا(ت) |
یہ سب احکام اس مذہب پر تھے کہ بیع مذکور بوجہ عدم قدرت علی التسلیم باطل ٹھہرے اور حضرت امام مذہب سیدنا امام اعظم ومحرر مذہب امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ایك روایت پر ایسی بیع صرف فاسد ہوتی ہے نہ باطل۔
|
لقیام الملك والمالیۃ فکان عقدا صادرا عن اھلہ فی محلہ فلاوجہ لبطلانہ و یاتیك کلام الفتح لبیانہ۔ |
ملك اور مالیت موجود ہونے کی وجہ سے تویہ ایسا عقد ہے جواہل سے اپنے محل میں صادر ہوا لہذا اس کے باطل ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور اس کے بیان میں فتح کا کلام آئے گا۔(ت) |
اسی کو امام اجل قاضی اسبیجابی اور اساتذہ امام شمس الائمہ سرخسی سے دوسری جماعت نے اختیار کیا،کما فی الھندیۃ(جیسا کہ ہندیہ میں ہے۔ت)اور اسی کو امام ابوالحسن کرخی نے اخذ فرمایا:کما فی الدر(جیسا کہ در میں ہے۔ت)اور اسی کو امام محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں ترجیح دی اور اس کی تحقیق میں بحث نفیس افادہ کی،اور اسی کو متن تنویر میں مقدم ومرجح رکھا،در مختار میں ہے:
|
القول بفسادہ رجحہ الکمال [2]۔ |
اس کے فساد کے قول کو کمال نے ترجیح دی ہے۔(ت) |
رد المحتارمیں ہے:
|
حیث قال والوجہ عندی ان عدم القدرۃ علی التسلیم لامبطل واطال فی تحقیقہ [3]۔ |
جہاں انھوں نے فرمایا میرے نزدیك اس کی وجہ یہ ہے کہ قبضہ دینے کی قدرت نہ ہونا مفیدہے مبطل نہیں ہے، اور انھوں نے اس کی تحقیق میں طویل کلام فرمایا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع