دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اور کسی اسامی کو اس میں کچھ عذر بھی نہیں ہوتا،(۳)اور گھاس بھی گاؤں کی زمیندار فروخت کرتاہے،اس کو بھی اپنا مملوکہ سمجھ رہا ہے،اور رواج بھی ہے،اس میں بھی کسی دوسرے گاؤں وغیرہ کی رعایا کو کچھ عذر نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ خود خرید لیتے ہیں یہ درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب: 

اللہم ھدایۃ الحق والصواب۔یہ سوال تین مسئلوں پر شامل ہے:

مسئلہ اولٰی: زمینداروں کا اپنے دیہات کے تالابوں سے مچھلیاں نصف پر صیدکرانا۔

اقول:وباﷲ التوفیق اس کے جواب میں اول تنقیح اس امر کی ضرور ہے کہ آیا وہ مچھلیاں زمینداروں کی مملوك ہیں یا نہیں، اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ اگر زمینداروں نے وہ تالاب اس غرض کے لئے مہیا کئے ہیں کہ برسات کے پانی جو ندیوں سے مچھلیاں بہا کر لائیں ان میں فراہم ہو کر ہمارے ملك میں آئیں تو بلاشبہ جو مچھلیاں ان میں جمع ہوں گی ان زمینداروں کی ملك خاص ہوں گی،اور اگر تالاب اس لئے مہیا نہ کئے مگر جب پانی بہا کر لایا انھوں نے ان کی روك کرلی،کوئی مینڈھا وغیرہ ایسا باندھ دیا کہ اب مچھلیاں بہاؤمیں نہ نکل جائیں تو بھی وہ مچھلیوں کے مالك ہوگئے،ان دونوں صورتوں میں کسی کو بلااذن زمینداران ان مچھلیوں کا پکڑنا اور اپنے تصرف میں لاناجائز نہیں یہاں تك کہ اگر کوئی صید کرے تو زمیندار کہ شرعًا اس کا مالك ہے ایك ایك مچھلی اس سے واپس لے سکتاہے اور اگر ان صورتوں سے کچھ نہ تھا،نہ تالاب انھوں نے اس غرض کے لئے مہیا کئے نہ بعد مچھلیاں آنے کے ان کی روك کی،تو البتہ وہ مچھلیاں اپنی اباحت اصلیہ پر باقی ہیں کہ انھیں جو پکڑے گا مالك ہوجائے گا،اور زمیندار کو اس سے واپس لینا جائز نہ ہوگا کہ وہ کسی خاص شخص کی ملك نہیں،ردالمحتار وفتح القدیر وغیرہما میں ہے:

اذا دخل السمك فی خطیرۃ فاما ان یعدھا لذلك اولا ففی الاول یملکہ ولیس لاحد اخذہ ثم ان امکن اخذہ بلاحیلۃ جازبیعہ لانہ مملوك مقدور التسلیم والا لم یجز لعدم القدرۃ علی التسلیم،و

جب مچھلی تالاب میں آجائے تو اگر جال اسی غرض سے لگایا گیا تھا تو مچھلی کا مالك ہوجائے گا،اس موقعہ پر دوسرے کو وہ مچھلی پکڑنے کا حق نہیں پھر اس حال میں وہ تالاب میں آئی مچھلی کوحیلہ سازی کے بغیر پکڑ سکتاہے،تو اس حالت میں اس مچھلی کو فروخت کرسکتاہے کیونکہ وہ اس کی ملك ہوچکی ہے جس پرقبضہ دینا ممکن نہیں ہے اور اگر حیلہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن