30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بغیا وحسدا وکیف یسوغ ذلك مع اختلاف الفتیا ھنالك ولکن الحسد حسك من تعلق بہ ھلك و فیما ذکرنا عبرۃ لمن اعتبر وتذکرۃ لمن ارادان یتذکر وھو جملۃ یسیرۃ من مباحث کثیرۃ فلئن قنع فقیہ مقنع والافعندنا بحمداﷲ افواج من الکلام فی میدان ھذا المقام فیہا العدود والعدۃ والباس والشدۃ فلئن لم ینتہ فسیری ان شاء اﷲ تعالٰی شوارق تحقیقات زھرت فبہرت عینو المنافقین و بوارق تدقیقات سطحت فقطعت قلوب العارضین و قولہ وانا متبری من الحول والقوۃ اذلاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا و مولٰنا محمد واٰلہ وصحابہ اجمعین اٰمین! |
حکم لگایا ہے حسد اور بغاوت کرتے ہوئے فتاوٰی کے اختلاف کے باوجود اس کی کیا گنجائش ہے،لیکن حسد ایسی مرض ہے جس کو لاحق ہوجائے ہلاك کردیتی ہے اور جو کچھ ہم نے ذکر کردیا ہے اس میں سوچ والے کے لئے عبرت ہے اور نصیحت حاصل کرنے والے کے لئے اس میں تذکرہ ہے اور یہ کثیر مباحث کا آسان خلاصہ ہے اگر فہم والا اس پر قناعت کرلے تو یہ کافی ہوگا۔ورنہ بحمد اﷲ تعالٰی ہمارے پاس اس مقام میں کلام کا ذخیرہ ہے اس میں تعداد،تیاری،سختی اور شدت سب کچھ ہے اگر باز نہ آئے تو ان شاء اﷲ وہ ایسی روشن تحقیقات کو دیکھے گاجو رونق افروز ہوکر منافقین کی آنکھوں کو پریشان کردیں گی اور ایسی چمك دار تدقیقات کو بھی جو پھیل کر معاوضہ کرنے والوں کے دلوں کو کاٹ دیں گی اور اس کی بات کو ختم کردیں گی اور میں اس حول اور قوۃ سے برأت رکھتاہوں کیونکہ حول اور قوۃ اﷲ تعالٰی عظیم وبلند کے سوا کسی سے نہیں ہے وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰینا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین آمین!(ت) |
مسئلہ ۱۴۶:جناب مولوی صاحب! قبلہ وکعبہ وہ جہان سلامت! بعد آداب وتسلیمات کے فدوی خدمت مبارك میں یوں عرض کرتاہےکہ کمترین پہلے پیشہ معماری میں اپنی اوقات بسر کرتا تھا پھر منشی ثناء اﷲ صاحب نے ایك مدرسہ تکیہ میں واسطے تعلیم القرآن مجیدکے تعمیر کرادیا اس میں انھوں نے مجھ کو واسطے تعلیم اطفال کے مقررکیا اس طرح کہ تم ﷲ لڑکوں کو قرآن پڑھاؤ اور ہم تمھارے اہل عیال کے خورد ونوش کے واسطے مبلغ چار روپیہ ماہوار ﷲ دیا کریں گے،میں اس امر کو قبول ومنظور کرکے پڑھاتا رہا،اسی تنخواہ پر قانع رہا کسی لڑکے سے کچھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع