30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ قاسم تصحیح القدوری میں فرماتے ہیں:
|
مایصححہ قاضیخاں من الاقوال یکون مقدما علی مایصححہ غیر لانہ کان فقیہ النفس [1]۔ |
قاضیخاں کا تصحیح کردہ قول دوسرے کی تصحیح پر مقدم ہے کیونکہ وہ فقیہ النفس ہیں۔(ت) |
سید احمد حموی غمز العیون میں اسے نقل کرکے مقرر رکھتے ہیں،فاضل سید احمد طحطاوی حاشیہ درمختارمیں لکھتے ہیں:
|
الذی یظہر اعتماد فی الخانیۃ لقولہم ان قاضیخان من اجل من یعمتد علی تصحیحاتہ [2]۔ |
قاضیخاں کے بیان پر اعتماد کی وجہ فقہاء کا یہ فرمان ہے کہ قاضیخاں جلیل الشان وہ شخص ہیں جن کی تصحیحات پر اعتما د کیا جاتاہے۔(ت) |
فاضل محمد امین ابن عابدین عقود الدریہ میں فرماتے ہیں:
|
مایصححہ قاضی خان مقدم علی مایصححہ غیرہ [3]۔ |
قاضی خاں کی تصحیح شدہ غیر کی تصحیح شدہ پر مقدم ہے۔(ت) |
اب تو بحمداﷲ عرش تحقیق مستقر ہوگیا کہ اس مسئلہ میں قول امام بلا شبہ امام الاقوال واقوی الاقوال ہے جس سے بلا ضرورت ہر گز تجاوز نہ چاہئے،یہ تو اصل مذہب پر بحث تھی،اگر بنظر تغیر زمان آرائے علمائے خلف پر نظر کیجئے تویہاں جماعت کثیرہ ائمہ متاخرین کا قول قوی باشوکت مرجح مصحح مفتی بہ یہ ہے کہ اگر اجیر مر دوصالح ومتدین ہے تو ضمان نہیں،اور خائن دغاباز ہے تو ہے اور مستور الحال ہے تو نصف قیمت پر صلح کرلیں،صاحب محیط نے فوائد میں اس پر جزم فرمایا:
|
کما فی الخیریۃ [4]عن جامع الفصولین۔ |
جیسا کہ خیریہ میں جامع الفصولین سے منقول ہے۔(ت) |
بہت بعد متاخرین نے اس پر فتوی دیا،کما فی الحامدیۃ(جیسا کہ حامدیہ میں ہے۔ت)بلکہ علامہ حامد آفندی فرماتے ہیں فقیہین جلیلین ابوجعفر وابواللیث نے بھی اسی کو اختیار فرمایااور فرماتے ہیں یہ قول
[1] غمز عیون البصائر بحوالہ تصحیح القدوری الفن الثانی کتاب الاجارات ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۵۵
[2] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب النکاح فصل فی المحرمات دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۲۵
[3] العقود الدریۃ کتاب الاجارات ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۱۰۳
[4] فتاوی خیریہ کتاب الاجارہ باب ضمان الاجیر دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع