دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

واولہ المقرر عننا انہ لایفتی الخ واٰخرہ لانہ صاحب المذھب والامام المقدم [1]۔

پہلی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں مسلمہ امر ہے کہ فتوٰی اور عمل امام صاحب کے قول پر ہی ہوگا،اور دوسری بات یہ ہے کہ آپ ہی صاحب مذہب اور اول امام بھی۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

وکذا لایتخیر(ای المفتی فی الافتاء بماشاء عند اختلاف الفتیا)لوکان احدھما قول الامام والاخر قول غیرہ لانہ لماتعارض التصحیحان تساقطا فرجعنا الی الاصل وھو تقدیم قول الامام [2]الخ۔

یونہی مختار نہ ہوگا(یعنی فتاوٰی میں اختلاف کے موقعہ پر مفتی کو اپنی مرضی کا فتوٰی دینے کا اختیار نہیں)جبکہ ایك امام صاحب کا قول ہو اور مقابلہ میں کسی میں دونوں قول ہو،کیونکہ تعارض کی صورت میں دونوں قول ساقط ہوجاتے ہیں تو ہم اصل کی طرف راجع ہوں گے اور وہ امام کے قول کامقدم ہونا ہے الخ۔(ت)

ثالثًا : جمہور صحابہ  و تابعین کا یہی قول ہے یہاں تك کہ قریب اجماع کہا گیا:

ولاشك ان قول الجمہور الذین منہم امامناخیرلنا من بعض لیس ھومنھم۔

اس میں شك نہیں جمہور جن میں ہمارے امام بھی ہوں وہ ہمارے لئے بہتر ہیں ان لوگوں کے مقابلہ میں جمہور میں شامل نہ ہوں۔(ت)

رابعًا:خود حضور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اس بارہ میں حدیث مروی ہے بخلاف اور مذاہب کےکہ وہاں حدیث مرفوع کا نام بھی سننے میں نہ آیا۔

خامسًا:قول امام پرفتوٰی دینے والے اجلہ ائمہ مالکان ازمہ ترجیح وافتاء معروفین بالاتفاق مشارالیہم بالبنان ہیں جیسے امام ابوللیث سمرقندی وامام محقق برہان الدین مرغنیانی وامام ظہیر الدین مرغینانی وامام افتخار الملۃ والدین طاہربن بخاری وغیرہم من الجلۃ الاکابر رحمۃاﷲ تعالٰی علیہم اجمعین بخلاف مذہب صاحبین کہ اس پر فتوٰی غالبا بالفاظ نقارت وابہام منقول ہوا۔من الناس من افتی بقولھما [3](بعض لوگوں نے صاحبین کے قول پر فتوٰی دیا ہے۔ت)دوسری جگہ ہے:قول بعضہم بہ یفتی [4](بعض نے یہ


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الشہادات دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۳۳

[2] ردالمحتار مقدمۃ الکتاب داراحیاء الترا ث العربی بیروت ۱ /۴۹

[3] فتاوٰی خیریہ کتاب الاجارات باب ضمان الاجیر دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۳۹

[4] فتاوٰی خیریہ کتاب الاجارات باب ضمان الاجیر دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن