دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کما لایخفی لانہا صارت متواترہ [1]۔

جیسا کہ مخفی نہیں کیونکہ ایسے میں وہ حکم متواتر ہوجاتاہے۔(ت)

محقق شامی آفندی حاشیہ درمیں بحث تخییرمفتی وقت اختلاف میں لکھتے ہیں:

اقول:وینبغی تقیید التخییر اٰیضابما ذا لم یکن احدالقولین فی المتون لما قد مناہ اٰنفا عن البیری ولما فی قضاء الفوائت من البحر من انہ اذا اختلف التصحیح والفتوٰی فالعمل بما وافق المتون اولی [2]۔

میں کہتاہوں اور مفتی کے اختیار پر یہ پابندی بھی مناسب ہے کہ جب متون می کوئی قول نہ ہو تو پھر اسے اختیار ہے جیسا کہ ابھی ہم نے بیری سے نقل کیا ہے اور بحرکے قضاء الفوائت سے نقل کی وجہ سے کہ جب تصحیح اور فتاوی میں اختلاف پایا جائے تومتون کے موافق عمل بہترہے۔(ت)

ثانیًا: یہ قول"قول امام ہے اور ہم قول امام سے عدول نہیں کرتے جب تك کوئی ضرورت یا ضعف حجت نہ ہو اوریہاں ضعف کیسا،جو قوت وشہرت ہے،علماء تصریح فرماتے ہیں کہ قول امام نہ ترك کیا جائے اگرچہ مشائخ دوسرے قول پر فتوٰی دیں چہ جائے آنکہ جمہور اکابر کا فتوٰی اسی طرف ہو۔پھر اسے مہجور کیا جائے،بحرالرائق میں ہے:

بہٰذا ظہرانہ لایفتی ولایعمل الابقول الامام الاعظم ولایعدل عنہ الی قولھما اوقول احد ھما اوغیرھما الالضرورۃ من ضعف دلیل اوتعامل بخلافہ کالمزارعۃ وان صرح المشائخ بان الفتوی علی قولھما [3]۔

اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے قول پر فتوٰی دیا جائے گا اور عمل کیا جائے گا اورصاحبین رحمھما اﷲ یا ان میں سے ایك یا کسی غیر کے قول کی طرف عدول نہ کیا جائے گا الا یہ کہ پیش کردہ دلیل کمزور ہو یاتعامل اس کے خلاف ہو مثلا مزارعت کا تعامل ورنہ مطلقا فتوٰی امام صاحب کے قول پر ہوگا اگرچہ مشائخ تصریح بھی کردیں کہ فتوٰی صاحبین کے قول پرہیں۔(ت)

اسی طرح علامہ فہامہ خیرالدین رملی نے اپنے فتاوٰی میں ذکر فرمایا:


 

 



[1] ردالمحتار بحوالہ شرح البیری مقدمۃ الکتاب داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۴۹

[2] ردالمحتار مقدمۃ الکتاب داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۴۹

[3] بحرالرائق کتاب الصلٰوۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ /۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن