30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اسی پر جزم فرمایا:۱۴ملتقی و۱۵وقایہ و۱۶نقایہ و۱۷غرر وآاصلاح و۱۹تنویر وغیرھا متون میں اوریہی مقتضی ہے اطلاق ۲۰قدوری و ۲۱ہدایہ و۲۲کنز و۲۳مجمع وغیرہامتون کا،غرض عامہ متون اسی پرہیں،اور اسی پر فتوٰی دیا امام فقیہ ۲۴ابواللیث سمرقندی اور امام اجل ۲۵قاضیخاں اور ۲۶امام ظہیر الدین مرغینانی اور ۲۷امام افتخار الدین طاہر صاحب خلاصہ وغیرہم اکابر معتمدین نے،بلکہ امام اجل ظہیر اول ا س کے قائل نہ تھے بعدہ اس طرف رجوع لائے اور اسی کو راجح ومختار ومعتمد و مفتٰی بہ ٹھہرایا،۲۸مضمرات و۲۹ذخیرہ و۳۰ابانہ و۳۱عون و۳۲تاتارخانیہ وفتاوٰی کبری و ۳۳فتاوٰی بزازیہ و۳۴محیط ووقایہ وملتقٰی واصلاح وتتمہ و۳۵تنویر و۳۶منح و۳۷درر وغیرہا جمہور ائمہ کے تصانیف معتمدہ میں،اور اس کی ترجیح مقتضٰی ۳۸ہدایہ کا ہے اور یہی امام سے ظاہرالروایۃ ہے۔عام معتبرات میں اسی پر فتوٰی دیا،اور اصحاب متون نے اسی پر جزم کیا،تو یہی مذہب ٹھہرا،ذرا چشم انصاف اس مذہب مذہب کی سطوت و شوکت ملاحظہ کرے۔
|
اماان شریحا یقول بہ(فمحمد)فی الاثار عن ابی حنیفۃ عن حماد عن ابراہیم ان شریحا لم یضمن اجیرا قط [1]۔(قلت)وارسلہ الامام فی المسند عن النخعی،واما عطاء وطاؤس فعزاہ الیہما فی الخلاصۃ و الخیریۃ وغیرھما،والی مجاہد ایضافی الخلاصۃ والی ابراھیم فی الحاشیۃ الطحطاویۃ علی الدرالمختار والی حماد فی غایۃ البیان عن مختصر الامام الکرخی،و الی زفروالحسن فیہا والایضاح وفی الہندیۃ ومجمع الانہر واما انہ قول الشافعی وروایۃ عن احمد فیستفاد من شرح |
لیکن بیشك قاضی شریح اس کے قائل ہیں،تو امام محمد نے آثار میں امام ابوحنیفہ انھوں نے حماد انھوں نے ابراہیم سے روایت کیا کہ قاضی شریح نے کبھی اجیر کو ضامن نہ بنایا، قلت(میں کہتا ہوں)اور اس کو امام ابوحنیفہ نے مسند میں بطور ارسال ابراہیم نخعی روایت کیا امام طاؤس اور عطاء ان دونوں کی طرف خلاصہ اور خیریہ وغیرھما منسوب کیا اور مجاہد کی طرف بھی خلاصہ میں اور ابراہیم کی طرف درمختار پر حاشیہ طحطاوی میں اور حماد کی طرف غایۃ البیان میں مختصر الاما م الکرخی سے منقول اور امام زفر وامام حسن کی طرف غایۃ البیان، ایضاح،ہندیہ اور مجمع الانہر میں منسوب ہے۔لیکن امام شافعی کا قول ہے اور امام محمد سے ایك روایت ہے تو یہ نسفی کے متن |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع