دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الجواب:

کام کی تین حالتیں ہیں:سست،معتدل،نہایت تیز،اگر مزدوری میں سستی کے ساتھ کام کرتاہے گنہگار ہے اور اس پر پوری مزدوری لینا حرام،اتنے کام کے لائق جتنی اجرت ہے لے،اس سے جو کچھ زیادہ ملا مستاجر کو واپس دے وہ نہ رہا ہو اس کے وارثوں کود ے،ان کا بھی پتہ نہ چلے تو مسلمان محتاج پر تصدق کرے اپنے صرف میں لانا یا غیر صدقہ میں اسے صرف کرنا حرام ہے اگرچہ ٹھیکے کے کام میں بھی کاہلی سے سستی کرتاہو،اور اگر مزدوری میں متعدل کام کرتاہے مزدوری حلال ہے اگرچہ ٹھیکے کے کام میں حد سے زیادہ مشقت اٹھاکر زیادہ کام کرتاہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۵:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك تاجر ایك اجیر پیشہ ور کو معتبر ومتدین سمجھ کر سالہا سال اُجر ت پر کام بنانے کے لئے دیا وہ کاریگر ہمیشہ بہ دیانت تمام کام بنایا کیا،کبھی اس سے تقصیر واقع نہ ہوئی اب برسوں کے بعد ایك مال اس کی حفاظت سے گم ہوگیا،اس صورت میں اُس اجیر پر تاوان ڈالنا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ناجائز ہے،

فی الوقایہ لایضمن ماھلك فی یدہ وان شرط علیہ الضمان وبہ یفتی [1]،وفی الاصلاح والتنویر[2]بلفظہ وفی النقایۃ کذٰلك الا قولہ وبہ یفتی[3] وفی الملتقی المتاع فی یدہ امانۃ لایضمن ان ھلك وان شرط ضمانہ

وقایہ میں ہے،اجیر کے قبضے سے گم شدہ چیز پر وہ ضامن نہ ہوگا اگرچہ ضمان کی شرط بھی لگائی ہو،اور اسی پر فتوٰی ہے اور اصلاح اور تنویر میں یہی الفاظ ہیں اور نقایہ میں یونہی ہے سوائے "بہ یفتی"کے۔اور ملتقٰی میں ہے اس کے قبضہ میں مال امانت ہے،ہلاك ہوجانے پر وہ ضامن نہ ہوگا اگرچہ ضمان کی شرط بھی ہو۔

 


 

 



[1] شرح الوقایہ کتاب الاجارۃ باب من الاجارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳ /۳۰۶

[2] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الاجارۃ باب ضمان الاجیر مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۸۰

[3] مختصر الوقایۃ فی مسائل الہدایہ کتاب الاجارۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن