دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

جیسے مجنون یا صبی لایعقل کہ ان کے تصرفات مطلقا باطل یا معتوہ یاصبی عاقل کہ ان کے تصرفات ضارہ باطل اور دائر بین النفع والضرر اجازت ولی پر موقوف قول صاحبین پر سفیہ بھی اسی کے ساتھ ملتحق ہے وہ کہ اپنا مال فضول ولغو باتوں میں برباد کرے گا امام محمد کے نزدیك بنفس سفہ اورامام ابویوسف کے نزدیك بعد حجر حاکم وھوالراجح۔یا اہلیت تو کاملہ ہے مگر حق غیر متعلق ہے یہ حق اگر بعینہٖ اس شے سے متعلق ہے جس میں تصرف کرنا چاہتاہے جب تو منع نفاذ ظاہر ہے،۵جیسے راہن شے مرہون میں بے اذن مرتہن تصرف نہیں کرسکتا،یا ۶مواجر شے مواجر میں بے اذن مستاجر جب تك رہن واجارہ باقی ہیں،۷بخلاف رعایت کہ وہ محض اس کی طرف سے تبرع ہے حق مستعیر اس سے متلق نہیں اور اگر عین شیئ سے تعلق حق نہ ہو تو منع نفاذ حجر حاکم پر موقوف ہے مثلا زید مدیون ہے اور دین اس کے جائداد کو مستغرق ہے،تو ۸قبل حکم حجر اگر وہ اپنی جائداد کسی کو ہبہ کردے،یقینا یہ تصرف نافذ ہوجائے گا کہ دین عین سے متعلق نہ تھا،بلکہ اس کے ذمہ پر ہاں اگر دائنوں نے درخواست دی کہ ہم کو اندیشہ ہے کہ یہ جائداد تلف کردے گا تو امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی کے نزدیك اب بھی اسے تصرف سے منع نہ کیا جائے گا کہ وہ مالك ہے اپنی ملك میں جو چاہے تصرف کرے اس خیال سے کہ شائد تلف کردے دائنوں کا ضرر محتمل ہے،اور اسے ممنوع التصرف کردینے میں اسے اہلیت سے خارج اور بہائم سے ملتحق کردینا اس کا شدید ضرر حاضر ہے،ایك ضرر خفیف موہوم سے بچنے کے لئے دوسرے کو بالفعل ضرر شدید پہنچانا متقضائے عدل وحکمت نہیں،مگر صاحبین بنظر فساد زمانہ حاکم کو اس صورت میں اجازت حجر دیتے ہیں یعنی اس کے ممنوع التصرف ہونے کاحکم کردے،اس حکم سے پہلے وہ بالاجماع ممنوع التصرف نہ ہوگا۔اور ۱۰امام کے نزدیك بعد حکم حاکم بھی،بلکہ یہ حکم ہی باطل ہوگا اسی تعلق حق غیر سے ۱۱صورت مرض الموت ہے کہ مریض کے دو ثلث مال سے شرعا حق ورثہ بایں معنی متعلق ہوجاتاہے کہ وہ نہ اسے ہبہ کرسکتاہے نہ کسی ایك وارث کے ہاتھ بیع،۱۲اگرچہ ثمن مثل کو ہو،۱۳اور اگر کسی نے حالت مرض میں ایك وارث یا اجنبی کو اپنا کچھ مال یا کل ہبہ کردیا اور قبضہ دے دیا اور پھر وہ اچھا ہوگیا اگرچہ چند روز کے بعد مرگیا،تواب وہ تصرف بالاجماع صحیح ونافذ ہوگیا،تنہا موہوب لہ اس مال کا مالك قرار پائے گا اور ورثہ کو ا س پر کچھ دعوٰی نہ پہنچے گا،کہ دو ثلث مال سے ان کے حق کا تعلق بحال مرض الموت تھا جب وہ اچھا ہوگیا ظاہر ہوا کہ وہ مرض الموت نہ تھا،۱۴اور تندرست کر اختیار ہے کہ اپنا کل مال ایك وارث خواہ راہ چلتے کو دے دے کوئی اس سے مزاحمت نہیں کرسکتا نہ کوئی حاکم ایسا دعوٰی سن سکتاہے نہ اس کے ممانعت کاحکم دے سکتا ہے،او اگر دے گا تو بالاجماع باطل ہوگا کہ ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی کے نزدیك حق عاقل بالغ پر حجر ہوسکتاہی نہیں اگرچہ سفیہ ہو اگرچہ مدیون ہو اور صاحبین رحمھما اﷲ تعالٰی کے طور پر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن