دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

بدفعات وبتواریخ سنہ وسال مختلف کبھی اپنے بڑے بیٹے اور کبھی چھوٹے بیٹے اور کبھی مشترکہ دونوں تینوں کے ناموں سے بھی کھاتہ جات میں اکثرر سومات مثل نقد یا آمدنی کمیشن یا منافع تجارت وغیرہ کو بمد جمع اندراج کرتا رہتاتھا اور بعد اندراج جملہ رقومات کو اپنے قبضہ تصرف میں رکھتا تھا چونکہ اسی درمیان میں زید دو۲ لڑکے اور دو۲ لڑکیاں چھوڑکر انتقال کرگیا لہذا اب جس قدر مال ومتاع ہے اس میں سے نمبر ۱ ونمبر ۲ ونمبر۳ کے ناموں سے جو رقومات بمد جمع اندراج بہی کھاتہ جات ہیں تو کیا وہ رقومات جن کے ناموں سے زید نے اندراج بہی کھاتہ جات کئے ہیں وہ انھیں کی خاص سمجھی جائیں گی جبکہ ان رقومات پر متوفی خود ہی قابض ودخیل تھا اوراپنے کاروبار می ں لگائے ہوئے تھا ورنہ خاص ان رقومات کا کوئی منافع علیحدہ کرتا تھا،یا جملہ رقومات شرعا زید کے کل ورثہ کا حق ترکہ قرار پائے گا۔

الجواب:

ان میں اگر اس کا کوئی بیٹا اس وقت نابالغ تھا تو اس کے نام سے جو رقم مندرج کی وہ اس بیٹے کی ٹھہرے گی باقی جو رقم کسی بالغ کے نام مندرج کیں اور اسے قبضہ نہ دیا،یا دو کے نام مشترکا درج کیں خواہ دونوں بالغ ہوں یا نابالغ،یا ایك بالغ ہو اور ایك نابالغ ان چاروں صورتوں میں وہ اندراج بے اثر محض ہے،اور ایسی جملہ رقوم متروکہ زید ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۴۲:                              مرسلہ مولوی سید سلیمان اشرف صاحب علی گڑھ کالج                  ۲۴ شعبان ۱۳۳۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کی کوئی اولاد صلبی نہیں ہے ایك دختر زادی ہے ایك زوجہ،ونیز علاتی بھائی ہیں،وہ شخص عاقل بالغ ہے وہ اپنی جائداد دختر زادی کے نام بوجہ محبت ذاتی کے،اور زوجہ کے نام بوجہ خدمات اور ادائے حقوق زوجیت کے منتقل کرنا چاہتاہے،یہ شخص اس قسم کے تصرفات کا مستقل طور پر مجاز ہے یانہیں؟

دوسرے یہ کہ دوسرے ورثاء اس کے حین حیات اس کاروائی میں کسی قسم کے عذر اور مزاحمت کرنے کے مجاز ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں شخص مذکور کوشرعا اختیار ہے،اپنی جائداد اپنی بی بی اور نواسی کو خواہ جسے چاہے دے دے اس کے بھائی وغیرہم کسی کو اصلا حق مزاحمت نہیں،اگر مزاحمت کریں باطل ونامسموع محض ہے،ملك ایك اختصاص حکمی ہے کہ انسان کو اس کے مال میں اطلاق تصرف کا ثمرہ دیتاہے کسی مالك کا اسکی ملك میں تصرف ممنوع النفاذ ہونا دوہی طور پر معقول ہے،یا تو اس کی اہلیت میں قصور ہو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن