30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرکے مؤنث سے ایك ہبہ نامہ بھائی کو لکھوا لیا اور(عہ/)خرچ رجسٹری وغیرہ برادران نے دلوادیا بوجوہ اب تك لڑکی خامو ش رہی،لیکن اب وہ مکان لینا چاہتی ہے آیا شرعا جائز ہے یانہیں؟ لڑکی عرصہ تك اس مکان پر قابض رہی اور ماں بھی اس مکان میں رہتی رہی۔بینوا توجروا
الجواب:
ماں اگر اسی مکان میں رہتی رہی اور تھوڑی دیر کے لئے بھی اپنی ذات اور اپنے کل اسباب سے بالکل خالی کرکے لڑکی کوقابض نہ کردیا تھا جب تولڑکی کے نام وہ ہبہ ہی صحیح نہ ہوا،ہندہ اگر زندہ ہے تو اپنے مکان کی وہ خود مالك ہے،اور اگر مرچکی ہے تو لڑکی اس مکان میں سے تہائی لے سکتی ہے،اور اگر ہندہ نے مکان بالکل خالی کرکے پورا قبضہ لڑکی کو دے دیا تھا وہ اس کی مالك ہوگئی پھر اہل برادری کے اصرار سے بغیر شرعی مجبوری کے اس نے بھائی کے نام ہبہ کردیا اور اپنی ذات اور اسباب سے بالکل خالی کرکے بھائی کو قبضہ دے دیا تو بھائی مالك ہوگیا اب لڑکی کو اس سے واپس لینے کا کوئی اختیار نہیں اور اگر واقعی اس کو مجبورشرعی کرکے بالجبر ہبہ نامہ لکھوایا یا لڑکی نے کچھ دیر کے لئے بھی مکان اپنی ذات اور بالکل اپنے اسباب سے خالی کرکے بھائی کو قبضہ نہ دیا تو لڑکی اس مکان کی مالك ہے جب چاہے بھائی سے واپس لے سکتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۳۸: از میرتہ سٹی ضلع جودھپور مسئولہ فخرالدین شاہ ۱۹ ذیقعدہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نہ اولاد ہے نہ بھائی حقیقی،نہ بیٹا ہے،وہ اگر اپنا ورثہ مال یتیم کو دےدے تو جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
جس کا کوئی وارث شرعی نہ ہو وہ اپنا کل مال یتیم کو دے سکتاہے واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۳۹: از سنبھل محلہ دیپاسرائے ضلع مراد آباد مرسلہ حافظ عبدالرؤف
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے لڑکے لڑکا پیدا ہوا،زید کی ہمشیرہ ہندہ نے بوجہ خوشی زیدکے لڑکا پیدا ہونے کے زید کے لڑکے کو موافق رواج کے ہنسلی کھنڈوے چڑھائے جن کی قیمت ۶ روپے تھی،زید اپنی بہن ہندہ کو اپنے لڑکے کی پیدائش کی خوشی ہنسلی کھنڈوے کے صلہ میں دو بھینسیں دیں،ایك بھینس ہندہ نے فروخت کرکے اس کی قیمت سے اپنے شوہر کے روپے میں ملاکر غلہ کی تجارت کی اور نفع ہوا،دوسری بھینس کا بچہ ہندہ نے اپنے گھر رکھا اور بھینس کو بیچ کر کچھ اور روپیہ شوہر کے روپیوں میں سے ملاکر اور بھینس شوہر سے خرید والی جو اب مع بچہ کے موجود ہے،غرض فی الھال دو بھینسیں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع