دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

بہرحال وہ کل مکان یا صرف عملہ اور زمین کا حصہ یا دونوں کا حصہ جو کچھ ملك شوہر ٹھہرے اورایسے ہی اس کے اور املاك ان میں اسی کی حیات میں کسی کا دعوٰی نہیں،ہاں وہی تقسیم کرنا چاہئے توچاروں بیٹے بیٹی کو برابر دینا چاہئے۔پہلے جوان کے خرچ خوراك یا تعلیم یا شادی میں لگاچکا وہ اس حسے میں مجرا نہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۳۵:             از بمبئی ڈاکخانہ نمبر ۹ ائسکریم ہوٹل مسئولہ مولوی احمد مختار صاحب                                 ۵ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے منگنی کے وقت کچھ زیور وغیرہ اس عورت کےلئے دیا جس کے ساتھ اس کی منگنی قرار پائی،چند ماہ بعد عقد نکاح کے لئے آیا تو کچھ کپڑے بھی پیش کئے بعد ازاں اس کا عقد سی عورت کے ساتھ ہوگیا زیور اور کپڑوں کا اس عورت کو جماعت کے سامنے پیش کئے بعد ازاں اس کا عقد اسی عورت کے ساتھ ہوگیا زیور اور کپڑوں کا اس عورت کو جماعت کے سامنے مالك بنادیا تھا اب کچھ عرصہ بعد اس نے عورت کو طلاق دے دی اور زیور کپڑے جو چڑھائے تھے وہ سب چھین لئے،پس یہ واپسی جائز ہے یانہیں،اکثر کتب فقہیہ میں ہے کہ قبل از عقد جو کچھ دیا ہے اس کی واپسی کا شوہر کو اختیار ہے بعد از عقد جو چاہے وہ نہیں لے سکتا۔

الجواب:

فی الواقع بعد نکاح جو کچھ تملیکا دیا اس سے رجوع نہیں کرسکتا اور قبل نکاح جو کچھ دیا اسے بے مرضی زن واپس لینا گناہ ہے اورخود چھین لینے کا ہرگز اختیار نہیں بلکہ عورت نہ دے،نالش کرکے بحکم قاضی لے سکتا ہے اور گناہگاراس میں بھی ہوگا کہ صحیح حدیث میں فرمایا:

العائد فی ھبتہ کالکلب یعود فی قیئہ لیس لنا مثل السوء [1]۔

یعنی بُری مثال مسلمان کے شایاں نہیں دے کر لینے والا کتے کی طرح ہے کہ قے کرکے پھر چاٹ لیتاہے۔

درمختارمیں دربارہ موانع رجوع ہے:

والزوجیۃ وقت الھبۃ فلووھب لامرأۃ ثم نکحہا رجع ولو وھب لامرأتہ لا [2]۔

ہبہ کے وقت منکوحہ بیوی ہونا،لہذا اگر کسی عورت کوھبہ کرکے بعد میں اس سے نکاح کیا تو ہبہ میں رجوع کرسکے گا اور اگر بیوی کوہبہ کیا رجوع نہ کرسکے گا۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الحیل باب فی الھبۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۳۲

[2] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن