دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الجواب:

پہلی عورت کا مہر اور وہ زمین کہ اس کے نام کردی تھی جبکہ اسے پورا قبضہ دے دیا ہو اور وہ عملہ بھی جبکہ اسی کے لئے بناہو اس عورت کے وارثوں کا ہے جن میں شوہر بھی اور عورت کے پسر ودختر،اوراگر مادرپدر ہوں تو وہ بھی،اوراگر وہ زمین عورت کے نام نہ خریدی نہ خود خرید کر اسے دے کر اس کا پورا قبضہ کرایا تو زمین شوہر کی ہے اور عملہ بھی اسی کا ہے،

لان ان وھب البناء قبل ان یبنی فھبۃ معدوم او بعدہ فہبۃ متصل وہی کھبۃ مشاع کما اوضحہ فی العقود الدریۃ [1]وبیناہ علی ہامشہا وفی الخیرالرملی علی جامع الفصولین شجر اوبناء فی ارض الاٰخر وھبہ لمن الارض بیدہ لاتجوز الھبۃ  [2]اھ وفی الدرر تجوز ھبۃ البناء دون العرصۃ اذا اذن الواھب فی نقضہ [3]۔

کیونکہ اگر تعمیر سے قبل عمارت کا ہبہ ہو تویہ مقدوم چیز کا ہبہ ہوا اور اگر تعمیر کے بعد ہبہ کیا تو یہ اپنی ملکیت سے متصل چیز کا ہبہ ہوگا جو کہ مشاع چیز کے ہبہ کی طرح ہوا جیسا کہ عقود الدریہ میں اس کی وضاحت کی ہے اورہم نے اس کے حاشیہ پر بیان کردیا ہے اورجامع الفصولین پر خیر الدین رملی کے حاشیہ میں ہے دوسرے کی زمین میں اس کے درخت یا عمارت ہوں اور وہ اس کو زمین کے قابض کو ہبہ کردے تو یہ ہبہ صحیح نہ ہوگا اھ دررمیں ہے کہ اگر واہب اکھاڑلے جانے کی اجازت دے دے تو زمین کے بغیر عمارت کا ہبہ جائز ہوگا۔(ت)

پہلی صورت میں کہ زمین عورت کی تھی عملہ اس کا ہونے نہ ہونے کے لئے یہ معلوم ہونا درکار ہے کہ عملہ شوہر نے بطور خود بنایا،اورکیا کہہ کر بنایا کہ اپنے لئے بناتاہوں یا عورت کے لئے یا کچھ نہ کہا یا عورت کے کہنے سے بنایا اور عورت نے کیا کہا یہ کہ میرے لئے بنالے،یا کچھ نہ کہا،اوربنانے کے لئے روپیہ عورت نے دیا یا شوہر کا تھا عورت نے دیا تو کہا کہہ کردیا۔


 

 



[1] العقود الدریہ کتاب الھبۃ ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۹۵۔۹۴

[2] العقود الدریہ بحوالہ الرملی کتاب الھبۃ ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۹۴،اللآلی الدریۃ الفوائد الخیریہ حاشیہ جامع الفصولین الفصل الثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۵۸

[3] الدرالحکام فی شرح غرر الاحکام کتاب الھبۃ میرمحمد کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن