دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

پہلی بی بی کا مہر باقی ہو تو وہ بھی اور جو کچھ نیاز علی پر دین ہو وہ سب ایسی جائدادوں سے پہلے ادا کیا جائےگا اگر کچھ نہ بچے گا ان جائدادوں سے محمد ولی کچھ نہ پائے گا،اور جو جائداد تینوں شرطوں کے ساتھ محمد ولی کونیازعلی کی زندگی میں مل چکی وہ محمد ولی کی ہے اس پر کسی کا دعوٰی نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۳۳:    از فریدآباد ڈاکخانہ غوث پور ریاست بہاولپور مرسلہ نوراحمد افریدی سجادہ نشین فریدآباد           ۲۷ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمی واحد بخش نے مرنے سے ایك ماہ پہلے بحالت بیماری بدرستی ہوش حواس و سلامتی عقل برضاورغبت خود بروئے گواہان کہا کہ میری کل جائداد کا مالك قابض میرا پتر حقیقی مسمی غلام احمد ہے اور اس نے قبول کرکے ایك ماہ تك اس کی حیات میں حسب قولش ایسا ہی کیا کہ مالك قابض متصرف جائداد پر اور بخانہ اش مقیم رہاہے،اراضیات کی کلبہ رانی کاشت برداشت وتدارك آبادی وغیرہ بھی کرتارہا ہے،ایك ماہ کے بعد واحدبخش فوت ہوا اور خرچ اخراج تجہیز وتکفین تدفین وغیرہ مناسب اسی نے کی ہیں تیسرے روز قل خوانی پر حسب قول متوفی سب برادری وغیرہ نے دستاربندی اسی غلام احمد کی کرائی ہے کیونکہ واحد بخش کی اولاد نرینہ یہی تھی اسی لئے مرنے سے ایك ماہ پیشتر برضائے خود غلام احمد کو مالك قابض متصرف بناکر دارالبقا کو چلا گیا ہے بلکہ یہ بھی اس وقت اس نے کہا تھا کہ میری ہر دو دختران کی شادی کرانے کا بھی یہی مالك ہے،واحد بخش کے اہل وراثت حسب ذیل موجود ہیں ذوی الفروض سے دو زوجہ مسماۃ غلام فاطمہ وجامل اور دودختران مسماۃخیران وامیران اوراقرب العصبات سے چار بنوعم مسمیان غلام احمد مذکور واحدبخش خدا بخش غلام رسول موجود ہیں،بعد توفیت واحد بخش کے دو ماہ دیگر بھی یعنی کل تین ماہ تك برضائے کل مالك قابض ومتصرف رہا ہے،پھر غلام فاطمہ جواس کی درونی ناخواہ تھی اس کو گھر سے نکال دیا ہے اور ایسا نہیں چاہئے الاقبضہ غلام احمد کا اراضیات پر تاحال بدستور موجود ہے خیران کانکاح مسمی لعل سے اور امیران کا نکاح غلام احمد مذکور سے شرعی طور پر ہوچکا ہے پس اب شرعا دریافت طلب امریہ ہے کہ آیا یہ قول واحد بخش کا غلام احمد کے لئے ہبہ ہوسکتاہے یاکیونکر،فتاوٰی قاضیخان میں ہے:

رجل قال جمیع مااملکہ لفلان یکون ھبۃ حتی لا یجوز بدون القبض [1]۔

ایك شخص نے"میری تمام مملوکہ فلاں کے لئے ہے"کہا تو ہبہ قرار پائے گا حتی کہ قبضہ کے بغیر جائز نہ ہوگا۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الھبۃ نولکشور لکھنؤ ۴ /۶۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن