دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

ولد لالۃ الحال کمادل علیہ التعلیل والافقد قالوا ان الحق لایسقط بالتقادم کما فی قضاء الاشباہ فلا تسمع الدعوٰی فی ھذا المسائل مع بقاء الحق الاخر ولذا لواقر بہ الخصم یلزمہ [1]۔

اورحال کی دلالت کی وجہ سے جیسا کہ اس کی بیان کردہ علت سے معلوم ہوتاہے ورنہ تو زمانہ گزرنے کے وجہ سے کوئی حق ساقط نہیں ہوتا جیسا کہ الاشباہ کی بحث قضاء میں ہے،تو ان مسائل میں دوسرے کے حق کے باوجود دعوٰی مسموع نہ ہوگا۔ اسی لئے اگر فریق مخالف اس کااقرار کرے اس کو لازم ہو جائیگا۔ (ت)

یہاں علامہ شامی نے الحق لایسقط بالتقادم(زمانہ گزر جانے سے حق ساقط نہیں ہوتا۔ت)جواب دینے کے لئے نقل فرمایا ہے اس کی کوئی تحقیق نہ کی،تحقیق اسی کی لکھی ہے کہ اس صورت میں دعوٰی مسموع نہیں اور یہ اس پر الحق لایسقط بالتقادم(زمانہ گزر جانے سے حق ساقط نہیں ہوتا۔ت)وارد نہیں،یہ سب کچھ دیکھ کر شامی کا الٹاحوالہ دینا جس سے وہ جواب دے چکے اسی کوپیش کرنا اور ان کے سردھرنا عجیب جہالت ہے بلکہ جواب صحیح ی ہے کہ یہ مسئلہ صورت مسئولہ سے متعلق نہیں جہاں مدعی علیہ کا اقرار موجودہو،اگر سوبرس بھی گزر جائیں مانع دعوٰی نہیں۔یہاں اس مال کامتروکہ سماء او شرم خاتون کاوارث سماد ہونا امر مسلم ہے جس میں کسی کو نزاع نہیں،پھر الٰہی بخش کا شرم خاتون سے ہبہ نامہ لکھوانا صراحۃ ملك شرم خاتون کا اقرار ہے تو مسئلہ مذکور یہاں سے اصلا متعلق نہیں،فتاوٰی خیریہ ج ۲ ص ۷۳:

سئل فیما ادعی زیدعلی عمر و محدودا انہ ملکہ ورثہ عن والدہ فاجابہ المدعی علیہ انی اشتریت من والدك بکذا اوانی ذوید علیہ من مدۃ تزید علی اربعین سنۃ وانت مقیم معی فی بلدۃ ساکت من غیر عذر یمنعك عن الدعوی ھل یکون ذٰلك من باب الاقرار بالتلقی من مورثہ فیحتاج الی بینۃ تشہدلہ بالشراء ولاینفعہ

ان سے سوال ہوا کہ زید نے عمرو پر دعوٰی کیا کہ یہ محدود رقبہ میرے والد کی وراثت میں میری ملك ہے تو مدعٰی علیہ نے جواب میں کہا میں نے یہ رقبہ اتنے میں تیرے والد سے خریداہے اور چالیس سال سے زائد عرصہ میرے قبضہ میں چلا آرہاہے اور تو شہر میں میرے پاس مقیم اور عذر کے بغیر تو خاموش رہا اور دعوٰی نہ کیا،تو کیا مدعی علیہ کا یہ جواب مدعی کے مورث سے خرید کے ثبوت کے لئے گواہی کی ضرورت ہوگی اور مدت مذکورہ سے اس کا قبضہ اس کو مفید نہ ہوگا۔

 


 

 



[1] ردالمحتار مسائل شتی داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۷۴۔۴۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن