دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

یہ وہی عبارت ہے جو بیعنامہ کے آخر میں لوگوں نے معمول کرلی ہے کہ آج سے میرا مبیع اور مشتری کا زرثمن میں کوئی دعوٰی نہ رہا،یہ اسی بیع پر مبنی ہوتی ہے نہ کہ کوئی ابرائے ابتدائی اگر بیع با طل ثابت ہو تو بلاشبہ مبیع وثمن واپس دئیے جائیں گے،اور وہ الفاظ کہ دعوٰی نہ رہا کچھ خلل انداز نہ ہوگا،بعینہٖ یہی حالت یہاں سے اس ہبہ کی بناء پر کہہ رہی ہے کہ آج سے کوئی دعوٰی نہیں جب وہ ہبہ شرعا ناجائز ہے ان الفاظ کا بھی کچھ اثر نہیں،عقود الدریۃ ج ۲ ص ۵۹:

اذا جری الصلح بین المتداعین وکتب الصك وفیہ ابراء کل واحد منہا صاحبہ عن الدعوٰی ثم ظہران الصلح وقع باطلا بفتوی الائمۃ فارادالمدعی ان یدعی ماادعی لاتصح دعواہ للابراء السابق والمختار ان تسمع لان ھذا ابراء فی ضمن صلح فاسد فلا یعمل مجمع الفتاوٰی [1]۔

جب دونوں مدعی حضرات آپس میں صلح کرکے صلحنامہ لکھ دیں جس میں ہر ایك نے دوسرے کو بری کردینا لکھ دیا پھر بعد میں معلوم ہوا کہ ائمہ کرام کے فتوٰی کی رو سے صلح باطل ہے تو اب ایك مدعی اپنے دعوٰی کو بحال کرے تو یہ درست نہ ہوگا کیونکہ پہلے برأت کرچکا ہے اورمختار یہ ہے کہ اس کا دعوٰی قابل سماعت نہ ہوگا کیونکہ یہ ابراء صلح فاسد کے ضمن میں ہے لہذا وہ معتبر نہ ہوگی،مجمع الفتاوٰی(ت)

فتاوٰی اما م قاضیخان ج ۲ص ۲۳۸،جامع احکام الصغار ص ۱۰۷:

لاتحرم ھواالصحیح لانہ ما اقربالحرمۃ ابتداء و انما اقر بالسبب الذی تصادقا علیہ وذٰلك السبب باطل [2]۔

دوبارہ دعوٰی حرام نہیں ہے کیونکہ پہلا اقرار صلح کے اس سبب پر جس پر دونوں نے اتفاق کیا تھا اور وہ باطل ہوچکا ہے۔(ت)

خامسا بفرض غلط اگر یہ ابتدائی ابراء بھی ہوتا تو اس چیز کی نسبت ہے کہ اس وقت تك اس کی ملك ہے جو خود معلوم اور بعد الیوم کی قید سے مفہوم اور نہ کسی منازعت میں ہے نہ کسی خاص کے نام تو محض باطل وبے اثر ہے،عقود الدریہ ج ۲ ص ۴۵:

وفی العمادیۃ قال ذوالید لیس ھذا لی اولیس ملکی اولاحق لی فیہ اونحوذٰلك

عمادیۃ میں ہے قابض نے کہا یہ میرا نہیں،یا میری ملك نہیں۔ یامیراحق نہیں،یا اور ایسے

 


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب الصلح ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۷۰

[2] جامع احکام الصغار علی ہامش جامع الفصولین مسائل الطلاق نورانی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن