دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

عالمگیریہ جلد ۴ ص ۳۷۸ ذخیرہ سے:

الشیوع من الطرفین فیما یحتمل القسمۃ مانع عن جواز الھبۃ بالاجماع [1]۔

دونوں طرف سے شیوع ہو تو وہ قابل تقسیم ہونے کی وجہ سے بالاتفاق جواز ہبہ کے لئے مانع ہے۔(ت)

ظاہر ہے کہ صورت مذکورہ سوال صورت ثالثہ ہے کہ صالح قسمت میں غیر منقسم ہبہ کیا ہے تو باجماع امام و صاحبین ناجائز ہے۔

ثانیًا:روایت ظاہرہ اصل مذہب میں ہمارے ائمہ ثلثہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك ہبہ مشاع کہ ناجائز ہے اور بعد قبض بھی مفید ملك نہیں ہوتا بلکہ شے بدستور ملك واہب پر رہتی ہے ہاں بعض مشایخ کے نزدیك ملك فاسد خبیث حاصل ہوجاتی ہے،اسے بھی خلاف امام وصاحبین سے کچھ علاقہ نہیں،بعض مشائخ کا خلاف ہے اورصحیح ومعتمد اول کہ وہی قول اما م بلکہ قول ائمہ ثلثہ اور وہی ظاہر الروایہ مصححہ ومرجحہ ہے تو اس سے عدول جائزنہیں اگرچہ بعض اس کے خلاف کو بہ یفتی(اسی پر فتوٰی ہے۔ت)کہیں،فتاوٰی خیریہ میں ج ۲ ص ۱۰۱:

لاتصح ہبہ المشاع الذی یحتمل القسمۃ ولو صدق الوارث علی صدورھا من المورث فیہ لان تصدیقہ لا یصیر الفاسد صحیحا وکما لاتصح ھبتہ من الاجنبی لاتصح من الشریك کما فی اغلب الکتب ولاعبرۃ بمن شذ بمخالفتہم ولاتفید الملك فی ظاھر الروایۃ قال الزیلعی لو سلمہ شائعا لایملکہ حتی لاینفذ تصرفہ فیہ فیکون مضمونا علیہ وینفذ فیہ تصرف الواھب ذکرہ الطحطاوی وقاضی خاں وروی عن ابن رستم مثلہ وذکر عصام

قابل تقسیم مشاع چیز ہو توھبہ صحیح نہ ہوگا اگرچہ وارث تصدیق کرے کہ مورث نے یہ ہبہ کیا ہے کیونکہ اس کی تصدیق فاسد کو صحیح نہیں بنا سکتی اور جس طرح اجنبی کے لئے صحیح نہیں ہے اس طرح شریك کے لئے بھی صحیح نہیں جیسا کہ عام کتب میں ہے اور جو ان کی مخالفت میں اکیلاہو تو اس کا اعتبار نہیں اور ظاہر روایت میں یہ مفید ملك نہ ہوگا،زیلعی نے فرمایا اگرشیوع کی حالت میں قبضہ دیا تو ملك نہ بنے اس لئے اگر تصرف کرے تو نافذ نہ ہوگا اور موہوب لہ کو ضمان دینا ہوگا۔واہب کا تصرف اس میں نافذ رہے گا،یہ طحطاوی اور قاضیخاں نے ذکر فرمایاہے اور ابن رستم سے اس طرح روایت ہے اور عصام نے

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الھبۃ الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن