30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر مفتی دیوبند نے بڑی بے غوری سے جواب مختصر لکھ کر استفتاء واپس کردیا ہے جس پر بڑی حیرت دامنگیر ہے کہ یہ کیاجواب ہے کہ کتاب القضاء مخالف ومخالف دعوٰی وغیرہ پر کچھ بھی غور وتوجہ نہیں کی،مرکز فتاوٰی جناب اقدس میں التجا ہےکہ بنجنسہٖ استفتار جس پر مفتی دیوبند کا جواب ہے غور فرمار بجلدی جواب مفصل بحوالہ صفحہ کتاب وغیرہ معززفرمائیں اور چند پیشی پہلے گزرگئی ہیں فقط،۱۰ شعبان ۱۳۳۷ھ / ۱۱ مئی ۱۹۱۹ء
الجواب:
اللھم ھدایۃ الحق والصواب،یہاں چند امورپر لحاظ ضرور جن سے انکشاف جواب وظہور صواب ہو،وباﷲ التوفیق۔
اولًا:ے صالح قسمت میں ہبہ مشاع باجماع ائمہ حنفیہ غیر نافذ ہے،صاحبین وغیرہما کسی کو خلاف نہیں،امام شافعی کا خلاف ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔بدائع امام ملك العلماء جلد ششم ص ۱۱۹:
|
لاتجوز ھبۃ المشاع فیمایقسم وھذا عندنا وعند الشافعی تجوز [1]۔ |
قابل تقسیم مشاع چیز کاہبہ ہمارے نزدیك جائز نہیں اورامام شافعی کے نزدیك جائز ہے۔(ت) |
ہدایہ ج ۲ ص ۲۱۲:
|
لاتجوز الھبۃ فیما یقسم الامجوزۃ مقسومۃ وقال الشافعی یجوز [2]۔ |
قابل تقسیم چیز کاہبہ تقسیم شدہ ہوئے بغیر جائز نہیں،اور امام شافعی نے فرمایا جائزہے۔(ت) |
تبیین الحقائق جلد ۵ ص ۹۳:
|
لاتجوز فی مشاع یقسم وقال الشافعی تجوز [3]۔ |
قابل تقسیم مشاع چیز کا ہبہ جائز نہیں اور امام شافعی رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا جائز ہے۔(ت) |
ہاں اختلاف اس میں ہے کہ صرف وقت قبضہ وجود شیوع مانع جواز ہبہ ہے یاجبکہ وقت عقد بھی ہو اول قول امام ہے اور ثانی قول صاحبین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اورقول ہمیشہ قول امام ہے کما حققناہ فی اجلی الاعلام بان الفتوی مطلقا علی قول الامام(جیسا کہ ہم نے اس پر تحقیق"اجلی الاعلام بان الفتوی مطلقا علی قول الامام"میں کی ہے۔ت)بدائع الصنائع ج ۲ ص۱۲:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع