30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وکما یکون للواھب الرجوع فیہا یکون الوارثۃ بعد موتہ [1] الخ فہذا یفیدان للواھب استردادہ من ورثۃ الموھوب لہ واٰیضا لحق لایسقط بتقادم الزمان کما حققہ المحقق الشامی [2] فی مسائل شتی من اٰخر الکتاب۔واﷲتعالٰی اعلم بالصواب،کتب عزیز الرحمٰن عفی عنہ ۲۰ رجب ۱۳۲۷ھ |
ردالمحتار میں ہے کہ جس طرح خود واہب کو رجوع کا حق ہے اسی طرح اس کی موت کے بعد اس کے وارثوں کو حق ہے الخ،اس سے یہ فائدہ ہوا کہ واہب کو موہوب لہ کی موت کے بعد اس کے وارثوں سے واپس لینے کاحق ہے اور نیزکوئی حق پرانا زمانہ ہونے کی وجہ سے ساقط نہ ہوگا۔جیسا کہ کتاب کے آخرمیں علامہ شامی نے مسائل شتی میں اس کی تحقیق فرمائی، واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب،کتبہ عزیز الرحمان عفی عنہ ۲۰ رجب ۱۳۲۷ھ(ت) |
باسمہٖ تعالٰی
از ابو المنظور محمد غوث بخش مقیم بیت العلم والحکم پر وچڑان موضع کوٹلہ مدہو ڈاکخانہ غوث پور ریاست بہاولپور تحصیل خانپور۔
بعالی خدمت اسم درجت مدراء سجال العلوم علی العمود حضرت مولٰنا ومخدومنا قبلہ آمال وآمال خیار عباداﷲ المتعال حضرت احمد رضا خاں صاحب مدظلہ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، مزاج شریف عنصر لطیف
خدمت میں ضروری عرض ہے توجہ سے سن کر جواب بتدقیق وغور تمام بعجلت عطا فرمائیں ایك استفتاء متعلق ہبہ مشاع وطلاق صبی بمعہ ٹکٹ کچھ عرصہ سے خدمت میں بھیجا تھا،مولٰنا امجد علی صاحب اعظمی کے خط سے معلوم ہواکہ نہیں ملا،پس حسب الایماء ان کے دوسری نقل ارسال ہے کرم نوازی من ! عدالت ڈسٹرکٹ ججی خانپور میں دعوٰی عن الہبہ کا گزرا ہے کہ جس کا رجوع شرع مقدس کی طرف ہے علماء علاقہ ہذا آپس میں مختلف ہیں،حضرت اعلٰی کی خدمت اقدس میں فتوٰی مع الجواب ارسال ہے براہ کرم بخشی و حسبۃ ﷲ بامعان نظر فتوی مرسلہ پر دستخط ومہر ہالشمولیت جماعت علمائے کرام ثبت فرمادیں بمعہ مزید تائید جواب اس کے کہ واقعات صورت حال از کتاب القضاء مخالف دعوٰی وغیرہ وغیرہ رجوع عن الہبہ سے مانع ہے،اپنی ذات باحسنات سے اضافہ فرمادیں،جناب والاایك نقل دیوبند بھی ارسا ل کی گئی تھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع