دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

پسر اس کا الہٰی بخش بھی بدستور قابض رہا،مسماۃ شرم خاتون بنت مسماۃ متوفی کو جو حق وراثت اپنے والدین سے بروئے شرع شریف آتا تھا لیکن قبضہ الٰہی بخش میں پہلے سے تھا پھر اس کو ہبہ کرکے قبضہ سابقہ اس کے کو بحال رکھا اور اقرار ہبہ کا اسٹام گورنمنٹی پر بھی لکھ دے کر براءت دعوٰی اپنے کی بالفاظ ذیل ظاہر کی(کہ بعد دخل نہیں ہے ونہ ہوگا)اب عرصہ تین سال سے الہٰی بخش فوت ہے اور پسران ان کے جندوڈہ وغیرہ قابض و متصرف ہیں مسماۃ شرم خاتون مدعیہ اپنے حصہ وراثت پرکسی وقت میں قابض ومتصرف نہیں رہی جس کو تخمینا عرصہ چالیس سال کا گزر گیا ہے بلکہ تصرف مالکانہ باپ مدعا علیہ ودادا اس کے کاجائداد مستدعویہ پر باوجود قرب جواری ورشتہ داری کے دیکھتی رہ کرساکت رہی اب مدعیہ بعد عرصہ طویل کےحصہ موہوبہ خود مقبوضہ مدعا علیہ کو بعد فوتیدگی اصل موہوب لہ کے بعد از ہبہ مشاع استرجاعا واپس لینا چاہتی ہے،کیا باوجود قبضہ قدیم کے اس کو بعذر مذکور دیانۃ حق رجوع ہوسکتاہے اور باوجود اطلاع علی التصرف و ابراء عن الدعوٰی ومرورمیعاد سماعت دعوٰی شرع اقدس میں قضاء دعوٰی اس کا قابل سماعت ہے یانہ؟

جواب بہاول پور

ہبہ مشاع کا شریك وغیر شریك کہ قدیم سے ائمہ دین میں اختلافی ہے۔صاحبین رضی اﷲ تعالی عنہما جوازوصحت اس کے قائل ہیں اور امام صاحب رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ فساد کے(روایت)

ھبۃا لمشاع فیما یحتمل القسمۃ من رجلین اومن جماعۃ صحیحۃ عندہما وفاسدۃ عندا لامام ولیست بباطلۃ حتی تفید الملك بالقبض کذا فی جواہر الاخلاطی [1](بعد سطر)ھبۃ المشاع فیما یتمل القسمۃ لایجوز سواء کانت من شریکہ اومن غیر شریکہ ولو قبضھا ہل تفید الملك ذکر حسام الدین فی کتاب الواقعات

مشاع چیز کو جب دو افراد یا جماعت کو ہبہ کرے صاحبین کے نزدیك صحیح ہے اور امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك فاسد ہے اور باطل نہیں حتی کہ قبضہ ہوجانے پر ملك کے لئے مفید ہوگا یوں جواہر اخلاطی میں ہے(اور ایك سطربعد فرمایا کہ)قابل تقسیم مشاع چیز کا ہبہ خواہ شریك یا غیر شریك کو ہو اور قبضہ دے دیا تو مفید ملك ہوگا یانہیں،حسام الدین نے کتاب الواقعات میں ذکر کیا کہ مختار

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الھبۃ الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن