30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس صورت میں چھوٹا بیٹا فسخ کرانے کا مجاز نہیں،اور پہلی دو صورتوں میں فسخ کی حاجت ہی نہیں کہ ہنوز ہبہ ہی تام نہ ہوا، والمسألۃ دوارۃ متونا وشروحا وفتاوٰی(یہ مسئلہ متون،شروح اور فتاوٰی میں دائر ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۳۰: از بزم حنفیہ لاہور مرسلہ محمد عبدالحمید صاحب سیکریٹری بزم مذکور ۲۹ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۷ھ
بحضرت فیض درجت،عظیم البرکت،فاضل کبیر کامل نحریر،امام العلماء المحقیقین،مقدام الفضلاء المدققین،عالم عظیم الشان، اعیلحضرت،مولانا المکرم،ذوالمجدوالکرم،مولانا،مولوی،حاجی،صوفی،حافظ،مفتی محمد احمد رضاخاں صاحب ادام اﷲ فیوضہم، السلام علیکم وعلی من لدیکم،مزاج مقدس!
آج یہ فقیر بار شاد فیض رشاد فرمان واجب الاذعان سیدی وآقائی مولٰنا المحترم ذواللطف والکرم حضرت مولوی محمد اکرام الدین البخاری خطیب وامام مسجد وزیر خاں خدمت میں اعلیحضرت دام فیضہم کے چند سطور بتاکید مولٰنا ممدوح تحریر کرتا کہ اعلیحضرت اس مسئلہ متنازعہ کو بہ تشریح تامہ وتفصیل کاملہ صاف وشستہ مبسوط تحریر فرماکر متنازعین کے شکوك کو بدلائل واضحہ رفع فرمادیں گے اور مولٰنا ممدوح نے یہ فرمایا کہ اس مسئلہ کی مختلف صور کی مرجح ومفتی بہ اشکال کے اظہار کا حق صرف اعلیحضرت کے قلم فصیح رقم کو حاصل ہے اور اس پر بہ اثبات حکم محکم فریقین متنازعین کے قلوب میں نورانی جوہر محبت بھرنے گوہر ڈال دینے نااتفاقی وکشیدگی کے توہمات کو نکال دینے کا اعلیحضرت ہی کو شرف حاصل ہے پس ارشاد مولٰنا ممدوح معروض بخدمت حق اقدس ہوں کہ جس ہبہ وتملیك کی رجسٹری بذریعہ گورنمنٹ ہوچکی ہے اور وہ برائے ملاحظہ حضرت بلفظہٖ ناقل رجسٹری ہبہ شدہ ارسال خدمت ہے کہ بعد وفات موہوب لہ کے واہب نے بھی زندہ رہ کر اس موہوبہ مکان کو واپس نہ کیا اور وہ موہوب لہ کی اولاد کے قبضہ میں ہی رہا،اب واہب کے مرجانےکے بعد عــــــہ ہمشیرہ دعوٰی دخلیابی کا کرکے موہوب لہ کے پسماندگان بیوہ و یتامٰی سے موہوبہ مکان کو بعد گزرجانے ۲۷ برس ہبہ شدہ کا رجوع کرانا چاہتی ہے بحالیکہ ہبہ وتملیك کردینے کے بعد واہب نے اگرچہ موہوب لہ کا وہ باپ تھا علیحدہ کرایہ نامہ تحریر کردیا اور واپس نہ کرایا اور بطور کرایہ دار اسی میں سکونت کرتارہا اور ۶ برس تك زندہ رہا۔ اب مفصل صورت سوال حسب ذیل ہے۔
زید عمرو بکر ہندہ
(نظر محمد) (جان محمد) (خیر محمد)
عــــــہ: لفظ"بعد"قلم ناسخ سے چھوٹ گیا،عبدالمنان اعظمی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع