دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الجواب: شریعت میں متبنی کوئی چیز نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی " وَمَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَکُمْ اَبْنَآءَکُمْ ؕ "[1]۔

وقال تعالٰی" لِکَیۡ لَا یَکُوۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ حَرَجٌ فِیۡۤ اَزْوٰجِ اَدْعِیَآئِہِمْ "[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تمھارے نرے دعووں نے ان کو تمھارے بیٹے نہ بنادیا۔(ت)

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تاکہ مومنین پر ان کی بیویوں کے دعاوی میں حرج نہ ہو۔(ت)

نرا کاغذ اگرچہ اس میں تاریخ وتحریر گواہان ودستخط حاکم بھی ہوں شرعًا اصلًا کوئی چیز نہیں اور محض اس کی بناء پر ہبہ ماننا باطل اور ایسا فیصلہ محض خلاف شرع۔اشباہ والنظائرمیں ہے:

لایعتمد علی الخط ولایعمل بہ فلایعمل بمکتوب الوقف الذی علیہ الخطوط القضاۃ الماضین لان القاضی لایقضی الابالحجۃ وھی البینۃ اوالاقرار او النکول کما فی وقف الخانیۃ [3]۔

خط پر نہ اعتماد ہے نہ اس پر عمل کیا جائے گا لہذا وقف نامہ جس پر گزشتہ قاضیوں کے خطوط ہیں قابل عمل نہ ہوگا،کیونکہ قاضی صرف حجت کی بناء پر فیصلہ کرتا ہے اور حجت صرف گواہی یا اقرار یا قسم سے انکار ہے،جیسا کہ خانیہ کے وقف میں ہے۔(ت)

عجب تر یہ ہے کہ مفتی صاحب حاکم سرونج نے فیصلہ میں حکم یہ لکھا کہ"باغ وزمین مستدعویہ کے تین حصے مساوی کئے جائیں،تیسرا حصہ ہبہ غلام عباس کو دلا یا جائے"جبکہ وہ باغ وزمین اب تك مشترك غیر منقسم تھی اور نعمان حسن بلاتقسیم مرگیا تو اگر غلام عباس کو واقعی ہبہ ہوا تھا تو باطل ہوگیا۔درمختارمیں ہے:

والمیم موت احد العاقدین بعد التسلیم فلو قبلہ بطل [4]۔

میم سے"فریقین میں سے ایك کی قبضہ کے بعد موت"مرا دہے،اور اگر قبضہ سے پہلے موت ہو تو ہبہ باطل ہوجاتا ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳/ ۴

[2] القرآن الکریم ۳۳/ ۳۷

[3] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاء والشہادۃ الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ /۳۳۸

[4] درمختار کتاب الھبۃ باب الرجوع فی الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن