دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۱۲۰:مسئولہ حاجی لعل خان صاحب،تنقیح سوالات حسب بیان مسماۃ حبیبن بی بی و صحیبن بی بی دختران شیخ امیر بخش مرحوم بروز پنجشنبہ ۲ صفر ۱۳۳۴ھ

سوال اول:امیر بخش مرحوم نے بحالت حیات کسی مصلحت سے ایك لڑکے مسمی اصغر حسین کو جدا کردیا اور تجارتی مال کا پانچواں حصہ ان کو دے دیا اور چار حصہ یعنی بقیہ کل مال بلاتقسیم اپنے قبضہ میں رکھا اور چار لڑکیاں جو دو محل سے موجود تھیں ان کو کچھ نہیں دیا،آیا ایسی تقسیم شرعًا درست ہے؟ اورباپ کے مال میں کیا لڑکیاں شرعا حقدرانہیں ہیں؟

الجواب:

ایك لڑکے کو پانچواں حصہ دینا باقی بیٹیوں کو نہ دینا اگر اس وجہ سے ہو کہ وہ لڑکا اوروں پر فضل دینی رکھتاہے تو حرج نہیں کما فی الدرالمختار والعالمگیریۃ(جیسا کہ درمختار اور عالمگیریہ میں ہے۔ت)ورنہ حدیث میں اسے ظلم فرمایا:

اکل بنیك نحلت مثل ھذا قال لاقال لاتشہد نی علی جور[1]۔

کیا تونے تمام بیٹوں کو اس کی مثل عطیہ دیا ہے عرض کی نہیں یا رسول اﷲ تو آپ نے فرمایا:مجھے ظلم پر گواہ نہ بنا۔(ت)

مگریہ امر دیانۃً ہے،قضاءً باقی اولاد اس پر دعوٰی نہیں کرسکتی لان الملك مطلق للتصرف(کیونکہ ملکیت تصرف کی آزادی دیتی ہے۔ت)نہ اس سے یہی سمجھ میں آ ۤتا ہے کہ امیر بخش نے بیٹیوں کو محروم کرنا چاہا ہے کہ اس نے اور بیٹوں کو بھی نہ دیا نہ کل مال اصغر حسین کو دے دیا کہ اوروں کا حرمان مفہوم ہو واﷲ تعالٰی اعلم۔

ایضًا سوال چہارم

مورث کے مشترکہ ترکہ کو اگر قبل تقسیم کے بعض وارث بلااسترضائے دیگر ورثہ کے کلًا یا جزءً کسی غیر کو ہبہ کردیں تو یہ ہبہ شرعا درست ہوگا یانہیں؟ اگر درست نہیں ہے تو کیا ہمارے بھائیوں پر واجب نہیں ہے کہ اس غلط تقسیم کو مستردکرکے دوبارہ فرائض کے مطابق ترکہ تقسیم کردیں اور جس کا جس قدر حصہ رسدی ہواس کو پہنچادیں۔


 

 



[1] سنن النسائی کتا ب النحل نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۱۳۵،مسند احمد بن حنبل حدیث نعمان بن بشیر دارالفکر بیروت ۴/ ۲۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن