دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

معافی دختر بالغہ تھی اور اس کی اجازت سے باپ نے معاف کیا یابعد کو اس نے یہ معافی منظور کرلی تو مہر معاف ہوگیا اب اس کا مطالبہ نہیں ہوسکتا،نہ اب اس کے لئے چڑھاوا روك سکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۱۶:                                ا زشاہجہان پور محلہ باڑوزنی مرسلہ جناب عبدالغنی صاحب                              ۱۷ شعبان ۱۳۳۳ھ

زید نے اپنے حین حیات وصحت ذات وثبات عقل میں چند ظروف مسی وغیرہ پر اپنے بیٹے عمرو کا نام کندہ کرادیئے اور ظاہر کیا کہ یہ عمرو کے واسطے ہیں،چند مدت کے بعد زید مرگیا،اب وہ ظروف وغیرہ جن پر نام کندہ کئے ہوئے ہیں آیا مال متروکہ مشترکہ میں شامل ہوکر سب وارثوں میں تقسیم ہونگے یا وہ ظروف مستثنٰی کرکے تقسیم ہوگی؟

الجواب:

اگر عمرو وقت ہبہ نابالغ تھا ہبہ تمام ہوگیا اور وہ ظروف ملك عمرو ہونگے،ترکہ میں شامل نہ ہوں گے،یونہی اگر عمرو بالغ تھا اور زید نے وہ برتن خالی کرکے اس کے قبضہ میں دے دئے جب بھی وہ متروکہ نہیں،ملك عمرو ہیں،ہاں اگر اس وقت عمرو بالغ تھا اور زید نے ان ظروف کو عمرو کے قبضہ تامہ میں نہ دیا یہاں تك کہ زید کا انتقال ہوگیا تو وہ ہبہ باطل ہوگیا۔ظروف مثل باقی متروکات ورثہ پر تقسیم ہوں گے،والمسائل مشہورۃ وفی عامۃ الکتب مسطورۃ(اوریہ مسائل مشہور ہیں اور عام کتب میں موجودہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۱۷:           از چند وسی ضلع مرادآباد،سرتاج علی خاں طالب علم درجہ نہم(ایس۔ایس۔ایم)ہائی اسکول چندوسی ۴ ذوالقعدہ ۱۳۲۳ھ

ایك مسماۃ نے اپنا چھٹا حصہ جو کہ شرعًا اسکے بیٹے کے ترکہ میں سے اس کی موجودگی میں مرجانے کی وجہ سے نکلتاتھا یہ صحت نفس وثبات عقل اپنے یتیم پوتوں اور بیوہ بہو پر از راہ شفقت بخشش کیا اور قبضہ مالکانہ بھی دلادیا،اب اس کا بیٹا یعنی اس کے پوتوں کا چچا اس چھٹا حصہ کو مانگتاہے اور مسماۃ کے انتقال کو عرصہ ۴ برس کا ہوا،دریافت طلب یہ امر ہے کہ شرع نے اس حق درحق کی میعاد کتنی مقرر کی ہے یعنی کتنے دنوں تك یہ حق لیا جاسکتاہے؟

الجواب:

سائل نے کچھ بیان نہ کیا کہ اس کا چھٹا حصہ کیا ۱ہے اور ۲اس کا چھٹاحصہ کہ عورت کو پہنچا تھا پوتوں اور بہو پر تقسیم کرنے سے ہر ایك حصہ میں جتنا ٹکڑا پڑے قابل انتفاع رہے گا یا نہیں،اور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن