دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

چہارم۴ اس صورت میں قبضہ نہ ہوا،درمختارمیں ہے:

الموھوب ان مشغولایملك الواھب منع تمامہا [1]۔

کہ موہوب جب ملك واہب میں مشغول ہو تو تمامی ہبہ سے مانع ہوتاہے۔(ت)

پنجم۵ دو۲موہوب چیزوں میں ایك پر قبضہ تامہ مستقلہ اگر بغیر دوسرے پرقبضہ کے ہوجائے تو جس پر قبضہ ہوا اس کا ہبہ تمام ہوگیا،اور اگر دو شخصوں کو ہبہ مشاع تھا یا ایك شے دوسرے کی جز یا ا س سے مثل جز متصل یا مشغول ہے تو اس پر قبضہ نہیں۔ عالمگیریہ میں ہے:

لووھب دارافیھا متاع الواھب وسلم الدار الیہ اوسلمہا مع المتاع لم تصح،ولووھب المتاع دون الدار وخلی بینہ وبینہ صح وان وھب لہ الدار والمتاع جمیعا وخلی بینہ وبینہا صح فیھما جمیعا وان فرق فی التسلیم نحو ان یہب احدھما وسلم ثم وھب الاٰخر وسلم ان قدم ھبۃ الدار لاتصح وفی المتاع تصح وان قدم ھبۃ المتاع فالھبۃ صحیحۃ فیھما جمیعا ولو وھب الارض دون الزرع او الزرع دون الارض وخلی لم تصح فی الوجہین لان کل واحد منہما متصل لصاحبہ اتصال جزء بجزء فصار بمنزلۃ ھبۃ المشاع فیما یحتمل القسمۃ،ولو وھب

اگرایسے مکان کا ہبہ کیا جس میں واہب کا سامان موجود ہے اور مکان یامکان مع سامان کاقبضہ دیا تو صحیح نہ ہوگا۔اوراگر سامان صرف ہبہ کیا اورواہب نے سامان کا تخلیہ موہوب لہ کو کردیا تو ہبہ صحیح ہوگا۔اوراگرمکان مع سامان ہبہ کیا اور تخلیہ کردیا تو دونوں کا ہبہ صحیح ہوگا اورمکان اور سامان کا ہبہ معًانہ کیا بلکہ یکے بعد دیگرے کیا تو اگر پہلے مکان ہبہ کیا اور قبضہ دے دیا تومکان میں ناجائز اور سامان میں جائز ہوگا اور اگر پہلے سامان ہبہ کرکے اس کا قبضہ دے دیا تو دونوں کا ہبہ صحیح ہوگا _____ اگر زمین کا بغیر فصل یا فصل کا بغیر زمین ہبہ کیا اور قبضہ کے لئے تخلیہ کردیا ہو تو دونوں صورتوں میں ہبہ صحیح نہ ہوگا کیونکہ زمین اور اس پر فصل کااتصال جزئیت والا ہے تویہ قابل تقسیم مشاع چیز کے ہبہ کی طرح ہے اور دونوں کو علیحدہ علیحدہ ہبہ کیا

 


 

 



[1] درمختار کتاب الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن