دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

بعوارض مختلفہ بیمارتھی اور محض لاولد اور صاحب جائداد منقولہ وغیر منقولہ تخمینا پندرہ سولہ ہزار روپے کے انتقال سے قبل تخمینا دو ماہ بعارضہ پیچش واسہال مبتلا ہوکر اس میں انتقال ہوگیا،ایك اس کی حقیقی بہن یعنی متوفیہ کی میرٹھ میں اس کے پاس رہا کرتی تھی اور ایك بہن اور ایك بھائی حقیقی شہر رامپور میں رہتے ہیں،اس بہن نے جو میرٹھ میں رہتی ہے بطمع مال واسباب وجائداد رامپوروالے بھائی بہن کو اس مرض موت و انتقال سے خبر نہ کی،اور ایك ہبہ نامہ متوفیہ کی طرف سے اس حالت مرض میں جان کرکہ یہ جانبر نہ ہوسکے گی اپنی ایك پوتی اورایك نواسی کہ ہردو نابالغ ہیں ہبہ نامہ تحریر کراکر اپنے میل کے دو آدمیوں سے کہ وہ محض اجنبی تھے اور کوئی رشتہ نہیں رکھتے تھے رشتہ دارمتوفیہ کا بنا کر بغرض شہادت ذریعہ کمیشن گھر بلاکر تصدیق کرادیا اور ہبہ نامہ میں ایك مکان مسکونہ کہ جو اس متوفیہ کا تھا اور تادم مر گ اسی مکان میں مع مال واسباب رہی اور ایك مکان مع چہار دکاکیں کہ جو تحت میں پشت پر واقع ہیں اور انھیں کی چھت پر مکان بنا ہوا ہے اور ان دکانوں میں ایك مدت سے کرایہ دار متوفیہ کی طر ف سے چلے آتے ہیں۔اس سب جائداد جزوکل کا ایك ہبہ نامہ مشاع دونوں نابالغوں کے نام مالیت پانچ ہزارروپیہ قرار دے کر بولایت اپنے اس بہن نے جو پاس متوفیہ کے رہا کرتی تھی تصدیق کرادیا،بشہادت انھیں اشخاص کے جن کو رشتہ دار متوفیہ کا بنایا تھا او رخود سب جائداد منقولہ وغیر منقولہ پر بعد وفات اپنی بہن کے قابض بن بیٹھی،دوسرے روز مرنے سے متوفیہ کے چند اشخاص کہ جو بتقریب شادی سرکار والی ریاست رامپور کے آئے تھے ان سے خبر متوفیہ کے بھائی کو معلوم ہوئی،بھائی بمجرد سننے خبر فوت بہن کے تیسرے روز سوم کے وہاں پہنچا تو یہ کارروائی دیکھی اور سنی کہ ہبہ نامہ لکھا گیا،اور ہم دونوں بہن بھائی کی حق تلفی میں کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑا پس علمائے دین سے اب ۱سوال یہ ہے کہ یہ ہبہ مشاع جائز ہے یاناجائز؟ اور۲نانی نے نابالغوں کی طرف سے ولی بن کر قبضہ کیا باوجود یکہ باپ نابالغہ کا وہیں میرٹھ میں موجود ہے یہ قبضہ کرلینا نانی کا شرعًادرست ہے یا نہیں؟

۳سوم یہ کہ پوتی اس کی رامپور میں اپنی ماں کی پرورش میں ہے بغیر اطلاع وبلااجازت پوتی اور ہونے ماں کے قبضہ دادی کا صحیح یا نہیں؟

۴چہارم یہ کہ وہ متوفیہ اپنے مکان مسکونہ میں تادم حیات مع مال واسباب اپنے کے رہی،تادم مرگ خالی نہیں گیا،اس صورت میں قبضہ ہوگیا یانہیں؟

۵پنجم یہ کہ بعض جائداد موہوبہ پر اگرقبضہ ہوجائے اور بعض پر نہ ہو تو موجب نقصان ہبہ ہے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن